جی این این سوشل

صحت

پاکستان مزید 5 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور پشین جبکہ سندھ کے شہروں حیدر آباد اور میر پور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان مزید 5 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
پاکستان مزید 5 اضلاع میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے، صوبہ سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تھم نہ سکا، بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور پشین جبکہ سندھ کے شہروں حیدر آباد اور میر پور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 45 اضلاع کے 182 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا چکا ہے جبکہ رواں سال 5 پولیو کیسز سامنے آئے جبکہ اس مرض سے ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔

پاکستان

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا کا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام خط

وکلاء کی جانب سے درخوست کی ہے کہ ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا کا  سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام خط

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز سے درخوست کی ہے کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں۔

ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، خط لکھنے والوں میں سینئر وکلا منیر احمد کاکڑ ، عابد ساقی، ریاست علی آزاد، عابد حسن منٹو، بلال حسن منٹو اور صلاح الدین بھی شامل ہیں۔

خط میں معزز ججز سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں کیونکہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے۔

وکلا نے اپنے خط میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو ان کی حمایت حاصل نہیں ہے، اس پر ملک میں مؤثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔’آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، آپ کے پاس اب موقع ہے کہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو آپ ملے ہوئے نہیں تھے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد حکومت اسے دوبارہ جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے امید ہے کہ پیکج کی منظوری کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کر لے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کسی خاص شخص کی وجہ سے نہیں کررہے نہ ہی یہ ہمارا آئیڈیا تھا۔

عقیل ملک نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مسودہ منظوری کے لیے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کردی جائے گی اور ملک کے موجودہ قانون کے تحت جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس ہوں گے کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں بڑے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 120 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دارالحکومت کھٹمنڈو کے آس پاس کی وادی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے بعد اتوار کے روز درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے ایک چھت سے دوسری چھت پر کود گئے، جس سے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا ہے۔ دریں اثنا، عملہ اب بھی ہیلی کاپٹروں اور انفلیٹیبل کشتیوں پر امدادی کام کر رہا ہے۔

کچھ افراد مٹی سے بنے اپنے گھروں کو لوٹنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کا رابطہ اب بھی منقطع ہے کیونکہ قصبوں اور دیہاتوں کے درمیان اہم سڑکیں اب بھی بند ہیں۔

منگل تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کے باوجود اتوار کو بارش میں کمی آئی ، حکومتی ترجمان کے مطابق اب تک تین ہزار سے زائد افراد کو بچایا جا چکا ہے۔

لیکن سیلاب کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بہت سی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اتوار کے روز حکام نے بتایا کہ 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔

بیرسٹرسیف نے وزیراعلی پنجاب کو پیغام دیا کہ مریم نواز تیاری پکڑیں، اگلے ہفتے علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll