پیسکو کے 1300 سے زیادہ فیڈرز ہیں جن میں سے 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، حکام


پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔
پیسکو حکام کے مطابق صوبے میں پیسکو کے 1300 سے زیادہ فیڈرز ہیں جن میں سے 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 135 فیڈرزپر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ 96 فیڈرز ایسے ہیں جن پر لاسز 30 سے40 فیصد ہیں اور وہاں 7 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔
پیسکو انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 143 فیڈرزپر 40 سے 60 فیصد تک لاسز ہیں اور وہاں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، 157 فیڈرزپرلاسز 60 سے 80 فیصد ہیں اور وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹےہے جب کہ 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سےزیادہ ہیں جس بناء پر 20 گھنٹےکی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔
ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے6 گھنٹے ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کےباعث لاسز زیادہ ہیں اور ایسے فیڈرز پر زیادہ لوڈ مینجمنٹ کرنا ناگزیر ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 9 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 8 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 8 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 12 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل






