Advertisement
تجارت

مالی سال2021-22 ، ترقیاتی بجٹ میں کتنا اضافہ کیا جائے گا؟ اعدادوشمار جاری

لاہور : مالی سال 2021-22 کیلئے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین تقریباً 8 ہزار ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کریں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 12 2021، 3:53 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جی این این کو موصول ہوگئیں ، دستاویز کے مطابق  وفاقی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی  حجم 900 ارب روپے مقرر کیا  گیاہےجس میں وفاقی وزارتوں کو 628 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 3 ارب 55 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر جبکہ کابینہ ڈویژن کو46ارب15کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 14ارب 32 کروڑمختص کر دیا، کامرس ڈویژن کو 1 ارب 61 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ وزارت تعلیم و تربیت کیلئے9 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ مقر ر کیا گیا ہے جبکہ وزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر 123 ارب 13 روپے خرچ کرے گی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 42  ارب 45 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔

دستاویز کے مطابق  ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 24 21 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا جبکہ وزارت انسانی حقوق کوترقیاتی بجٹ کی مد میں 27 کروڑ ملیں گے،وزارت صنعت و پیداوار 2 ارب 91 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی۔

وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 89 کروڑ روپے ہوگا، وزارت آئی ٹی 9 ارب 36 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کرے گی۔بین الصوبائی رابطہ کیلئے 3 ارب 73 کروڑ ،وزارت داخلہ کیلئے ترقیاتی بجٹ 21 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے ۔

وزارت قانون و انصاف کے لیے 6 ارب جبکہ امورکشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے69ارب کا ترقیاتی بجٹ  مقررکیا گیا ہے۔امور جہازرانی و میری ٹائم کیلئے 4 ارب 46 کروڑ ،وزارت انسداد منشیات کیلئے 48 کروڑ، وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب، نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 21 ارب 72 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔

قومی ورثہ و ثقافت کیلئے 12 کروڑ جبکہ پٹرولیم ڈویژن کو 3 ارب 24 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا،سماجی تحفظ کے لیے 59 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیے گئے ہیں ۔ بجٹ میں پیپکو کے لیے 69 ارب  روپے رکھے گئے ہیں ۔

دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کیلئے 30 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہو گا، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 8 ارب 34 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔آبی وسائل کے لیے 103 ارب  روپے جبکہ این ایچ اے کیلئے 113 ارب 75 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقررکیا گیا ہے ۔ بجٹ میں کورونا وبا کے خاتمے و قدرتی آفات کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوچکا ہے ، وفاقی کابینہ بجٹ 2021-22 کی منظوری دے گی۔

Advertisement
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 days ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 16 hours ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 16 hours ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 3 days ago
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 23 minutes ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 4 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 4 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • a day ago
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 28 minutes ago
Advertisement