جی این این سوشل

علاقائی

سکیورٹی تھریٹس، پنجاب میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

صوبے بھر میں 7 روز تک کے لیے عوامی اجتماعات ، دھرنوں، ریلیوں، جلوس، احتجاج اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سکیورٹی تھریٹس، پنجاب میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
سکیورٹی تھریٹس، پنجاب میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی تھرٹس کے پیش نظر صوبے بھر میں 7 روز کے لئے دفعہ144نافذ کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے طرف سےووٹ کے تقدس کی حفاظت کے لئے آج دوپہر 2بجےپی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کی کال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 7 روز تک کے لیے عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ احکامات کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ 21 سے 27 جون تک رہے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق دفعہ 144نفاذ صوبے بھر میں 21سے27جون تک رہے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں امن عامہ کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی تھریٹس کے باعث لوگوں کا کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے جو امن و امان کے لئے سنگین خطرہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 7 روز تک کے لیے عوامی اجتماعات ، دھرنوں، ریلیوں، جلوس، احتجاج اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ احکامات کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ 21 سے 27 جون تک رہے گا۔

دنیا

بھارت گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 60 لاشیں افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔“

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

جوڈیشل کمیشن نے متفقہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس عالیہ کے نام کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلی بار خاتون جج  چیف جسٹس کے عہدے پرفائز

لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوگئی ہیں، جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد کردیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کا تقرر تین ججز کے درمیان ووٹنگ کے زریعے ہوا، جسٹس عالیہ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

لاہور کی جسٹس عالیہ نیلم 1966 میں پیدا ہوئیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے 1995میں لاء کی ڈگری حاصل کی، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے دیگر ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 1996 میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں ہائیکورٹ جبکہ 2008 میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم آئینی، سول، فوجداری، دہشتگری سمیت دیگر شعبوں میں پریکٹس کرتی رہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں اور 2015 میں لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کا پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستانی ٹیم کا یو یو ٹیسٹ بحال کروانے کا فیصلہ  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد عوامی ردعمل کے تناظر میں سنجیدگی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فٹنس کی بہتری کا بیڑا اٹھا لیا، جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا یو یو ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ بحال کردیا۔ 

یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑی کو 20 میٹر کے فاصلے سے بنائی گئی قطاروں کے درمیان دوڑنا ہوتا ہے۔ مخصوص آواز پر کھلاڑی نے مڑنا ہوتا ہے، جس دوران کھلاڑی کو اپنے بھاگنے کی رفتار بھی بڑھانی ہوتی ہے۔ 

اس طرح یو یو ٹیسٹ کے دوران کھلاڑیوں نے آٹھ منٹ اور 15 سے 30 سیکنڈز میں 2 کلومیٹر کا فاصلہ مختلف رفتار سے بھاگتے ہوئے طے کرنا ہوتا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll