مشتعل ہجوم نے مشتبہ شخص کے ساتھ تھانے اور ایک موبائل گاڑی کو آگ لگا دی، ڈی پی او سوات


خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات کے علاقے مدین میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہد اللہ خان کے مطابق بدامنی کے واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مبینہ بے حرمتی کے واقعے کے مشتبہ شخص کو تھانے منتقل کیا تھا لیکن ایک مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور مشتبہ شخص کو لے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے مشتبہ شخص کے ساتھ تھانے اور ایک موبائل گاڑی کو آگ لگا دی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ مشتعل ہجوم نے سڑک کے درمیان ایک شخص آگ لگا دی اور ساتھ ہی ایک پولیس اسٹیشن کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ مدین میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور وہ کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ مدین ،کالام، بحرین اور دیگر مقامات کے علاوہ وادی سوات کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ صوبائی دارالحکومت پشاور سے تقریباً 245 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعے کا نوٹس لیا اور اس معاملے پر صوبائی پولیس چیف رپورٹ طلب کر لی۔
مدین واقعہ/وزیر اعلی کا نوٹس
— PTI (@PTIofficial) June 20, 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا (مدین) سوات میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس۔
وزیر اعلیٰ کا انسپکٹر جنرل پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ۔
آئی جی پی سے واقعے کی رپورٹ طلب۔
وزہر اعلی کی آئی جی پی کو صورتحال کو کنٹرول کرنے…
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے پولیس چیف کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے سرگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل افراد سے ایک مسیحی شخص کو بچایا تھا، جو 9 دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
2022 میں ضلع خانیوال کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مبینہ بے حرمتی پر ایک ادھیڑ عمر شخص کو ہجوم نے سنگسار کر کے ہلاک کر دیاتھا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago







