جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، امریکا کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم 128 رنز بنا سکی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ، امریکا کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست
ٹی 20 ورلڈ کپ، امریکا کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں امریکی ٹیم 128 رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف 11 ویں اوور میں باآسانی پورا کرلیا۔

امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 128 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔ امریکہ کے وکٹ کیپر اینڈرائز گوس نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

نیتش کمار نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ ہرمیت سنگھ اور سوربھ نیٹرا اولکر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ آندرے رسل اور روسٹن چیز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے شاندار بیٹنگ کی اور39 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جانسن چارلس 15 رنز بنا کر ہرمیت سنگھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، نکولس پورن نے بارہ گیندوں پر 27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے یہ میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہتک عزت قانون 2024 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس امجد رفیق نے سیکرٹری پی ایف یو جے ،ایمنڈا سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں قانون کی مختلف شقیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں۔عدالت میں تو کوئی متاثرہ شخص آیا ہی نہیں۔ابھی تک اس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی متاثرہ شخص ہی قانون کے خلاف درخواست لے کر آئے، قانون اگر بنیادی حقوق کے خلاف ہے تو وہ چیلنج ہو سکتا ہے، ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس سے صوبائی عصبیت کو ہوا ملے گی ؟ اگر حکومت یہ بیان دیتی ہے کہ اس قانون کے تحت کارروائی نہیں ہو گی تو میں حکم امتناع جاری نہیں کرتا۔ آپ قانون کو ایسے نافذ نہ کریں، قانون پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ  درخواستیں صرف اندازوں پر مبنی ہیں عدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب بہت طاقت ور آدمی ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ طاقت ور صرف عدالت ہے، ہم تو صرف عدالت کے آفیسر ہیں، میں تین چار دن سے کیسز سن رہا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ عدالت طاقت ور ہے عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او پلس سربراہ اجلاس میں پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

جمعرات کی سہ پہر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہم سب کو پوری غزہ کی پٹی میں آزادانہ امدادی اشیاء کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچوں سمیت سینتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ تمام دیرینہ مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی قرارادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے  سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ

پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے  سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ کی بہتری سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سابق اسٹار کرکٹرز کو ٹیم کا مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں میں شعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس اور معین خان سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے ثقلین مشتاق، یونس خان، کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری ہے، پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بناسکتا ہے۔

مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll