جی این این سوشل

تجارت

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث

مصطفےٰ کمال نے بجلی کے شعبے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کوئی حل ڈھونڈنے پر زور دیا۔قادر پٹیل نے اثاثوں پر ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث آج بھی جاری ہے۔ مرزا اختیار بیگ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے صنعتوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہا۔

مصطفےٰ کمال نے بجلی کے شعبے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کوئی حل ڈھونڈنے پر زور دیا۔قادر پٹیل نے اثاثوں پر ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بڑے پیمانے پر محاصل کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ یہ بجٹ نہایت مشکل صورتحال میں پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حکومت کی کوششوں کی بدولت ملک میں ایک سال کے اندر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھنے کو ملے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایران، افغانستان اور چین کے ساتھ اقتصادی راہداریاں قائم کی جانی چاہئیں۔حمید حسین نے کہا کہ دہشتگردی کی کارروائیاں روکنے اور سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔شرمیلافاروقی نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ مزید بڑھانا چاہئے تاکہ مزید مستحق خاندان اس سے استفادہ کرسکیں۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو درست اقتصادی سمت میں گامزن کردیا ہے۔زرتاج گل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے لحاظ سے پاکستان انتہائی مخدوش صورتحال والے ملکوں میں شامل ہے۔

شہریار مہر نے دفاعی بجٹ میں اضافے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو داخلی اور خارجی محاذوں پر درپیش سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر یہ بہت ضروری ہے۔اس موقع پر جن دیگر اراکین نے گفتگو کی ان میں شہریار آفریدی، حفیظ الدین اور ثنااللہ خان مستی خیل شامل ہیں۔ایوان کا اجلاس اب کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ   کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی لائحہ عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے خبروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی خبروں کا دن ‘سچائی کا انتخاب کریں’ کی تھیم سے منایا جارہا ہے، تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔\

میرسرفراز بگٹی، بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،  سوشل میڈیا کے دورمیں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے، مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے، غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں، خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll