جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف ادارہ قائم کیا جائے گا ، مریم نواز

وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ ادارہ اشیائے خوردو نوش کی طلب اور رسد کی نگرانی کے علاوہ ان کے معیار کی بھی جانچ پڑتال کرے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف ادارہ قائم کیا جائے گا ، مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خاتمے کیلئے ایک ادارہ قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے قیام کا مقصد عوام کو روزمرہ کی اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ ادارہ اشیائے خوردو نوش کی طلب اور رسد کی نگرانی کے علاوہ ان کے معیار کی بھی جانچ پڑتال کرے گا۔

پنجاب انفورسٹمنٹ اتھارٹی صوبے کے تمام حصوں میں چھاپہ مار کارروائیاں اور جرمانے عائد کرے گی۔

تجارت

آل پاکستان انجمن تاجران کا بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آل پاکستان انجمن تاجران  کا  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تاجر برادری یکم جولائی کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ کا بل 3 ہزار، 201 یونٹ کا بل 8 ہزار سمجھ سے بالاتر ہے، 200 روپے سے لے کر 1000 روپے فکس ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاضل ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ پر انکم ٹیکس و سیل ٹیکس سب ختم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے ، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام سے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانشمندانہ معاشی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی استحکام بھی حاصل ہوگا ، انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے اورشفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے ایف بی آر کے نظام کو مالی بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے انسانی مداخلت کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرچون فروشوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا اور اس مقصد کیلئے اب تک بیالیس ہزار پرچون فروشوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے تیرہ فیصد تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

 

ایلون مسک نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنے کو اپنا سب سے بڑا خواب قرار دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ یورینس پر اپنا خلائی جہاز بھیجیں۔ 


 ناسا کے مطابق یورینس ہمارے نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے جو سورج کے گرد اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایلون مسک اسپیس ایکس نامی اپنی سپیس کمپنی سے مارس پر خلائی جہاز بھیجنے کی تین کوششیں کر چکے ہیں۔ پہلی دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2024 میں ان کا اب تک کا کامیاب تجربہ جاری ہے۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll