گرفتار تمام افراد کے نام ایف آئی آر میں شامل ہیں، گرفتار کیے جانے والوں میں مرکزی ملزم بھی شامل ہے


سوات میں قرآن پاک کی مبینہ طور پر بے حرمتی کے الزام میں 3 روز قبل ملزم کو زندہ جلانے کے واقعے میں ملوث 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے ایک سیاح شہری کو قتل کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار تمام افراد کے نام ایف آئی آر میں شامل ہیں، گرفتار کیے جانے والوں میں مرکزی ملزم بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل سوات پولیس نے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مدین میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں زیر حراست ملزم کو زندہ جلانے کے واقعے پر 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔
3 روز قبل مشتعل ہجوم نے سوات کے مدین پولیس تھانے میں گھس کر ملزم کو زندہ جلانے کے بعد اس کی لاش، پولیس اسٹیشن اور پولیس کی گاڑی کو آگ لگادی تھی۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 19 گھنٹے قبل



