آپریشن کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث ہو گی، جے یو آئی ، پی ٹی آئی اور اے این پی کے تحفظات کو دور کیا جائے گا، وزیر دفاع


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ جن سیاسی جماعتوں کو عزم استحکام آپریشن پر تحفظات ہیں ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔
ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایپکس کمیٹی بنی ہوئی ہے، کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے اس پلان کی مخالفت نہیں کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میٹنگ میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں کیا، وزیراعلیٰ کے پی نے دبے الفاظ میں کہا تھا اس ایکشن کو سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشنز ہوئے، 2016 میں اے پی ایس کا واقعہ ہوا پھر نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، تمام سیاسی جماعتیں آن بورڈ تھیں، سب نے نیشنل ایکشن پلان کو سپورٹ کیا، آپریشن عزم استحکام بھی نیشنل ایکشن پلان کا ہی تسلسل ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی اور آج کی صورتحال میں بنیادی فرق ہے، آج فاٹا کا انضمام ہوچکا ہے، ماضی میں ان علاقوں پر دہشتگردوں کا قبضہ ہوچکا تھا، پورے پورے علاقے دن رات کیلئے نوگوایریاز بن چکے تھے، آج ویسی صورتحال نہیں ہے، آج تمام علاقوں پر ریاست کی رٹ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کا دوسرے آپریشنز سے موازنہ نہ کیا جائے۔آپریشن کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث ہو گی۔جے یو آئی ، پی ٹی آئی اور اے این پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس آپریشن کے پیچھے کسی کے سیاسی مقاصد نہیں، ہم صرف دہشتگردی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، میڈیا کو بھی چاہیے اس آپریشن کو سپورٹ کرے، آپریشن عزم استحکام خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہو گا، یہ کوئی سیاسی جدوجہد نہیں،قومی سلامتی کی جدوجہد ہے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 3 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل



