جی این این سوشل

کھیل

فیفا بھی عارف لوہار کا مداح

میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا نے عارف لوہار کا گانا ورلڈکپ  آفیشل انسٹا گرام پیج پر شئیر کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیفا بھی عارف لوہار کا مداح
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فٹ بال پلیئر میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا ورلڈکپ  آفیشل انسٹا گرام پیج پر شئیر کردیا۔

فیفا نے عارف لوہار کا مشہور گانا ‘ آ تجھے سیر کراواں’ اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شئیر کردیا۔ عارف لوہار کے گانے کو شہرہ آفاق فٹبالر میسی کی سالگرہ کے موقع پر شئیر کیا گیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

فیفا کے آفشیل پیج پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں میسی کے کھیل کے دوران اور ورلڈ کپ جیتنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں جبکہ پس منظر میں عارف لوہار کا گانا سنائی دے رہا ہے۔ گانے کے ساتھ اردو میں کیپشن بھی دیا گیا ہے۔ عارف لوہار کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عارف لوہار کے فینز نے  گانا شئیر کرنے پرسوشل میڈیا پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا بھی عارف لوہار کا مداح ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فیفا عارف لوہار کے گانے کے ذریعے پاکستان میں فٹبال کو پروموٹ کررہا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔

علاقائی

صوبہ سندھ کے تمام سر کاری دفاتر کو جلد شمسی توانائی پر منتقل کریں گے ، وزیر اعلی سندھ

مراد علی شاہ نے کہا سرکاری عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ کے تمام سر کاری دفاتر کو 
 جلد شمسی توانائی پر منتقل کریں گے ، وزیر اعلی سندھ

کراچی : سندھ کے وزیر اعلی سید مرا د علی شاہ نے صوبائی وزیر توانائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے میں دن کے اوقات میں سرکاری دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

انہوں نے  آج کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا ۔

مراد علی شاہ نے کہا سرکاری عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے بجلی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ کو نئے مالی سال سے شروع ہونے والے شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر صاحب انہیں چھوڑیں، مجھے دیکھیں ، انہوں نے پانچ سال یہی کرنا ہے ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسمبلی کی توجہ بار بار اپنی تقریر کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر صاحب  انہیں چھوڑیں، مجھے دیکھیں ،  انہوں نے پانچ سال یہی کرنا ہے ، مریم نواز

سپیکر صاحب! انہیں چھوڑیں، مجھے دیکھیں۔‘‘ مریم نواز کا بھری اسمبلی میں اسپیکر کو مشورہ 

 لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز نے اپنی تقریر کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی کو ایک مضحکہ خیز تجویز دے ڈالی۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسمبلی کی توجہ بار بار اپنی تقریر کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی، مگر اسمبلی کے اندر موجود اپوزیشن ارکان کے شور کی بدولت اسمبلی اسپیکر کی توجہ منعکس ہوتی رہی۔ 
بالآخر دوران تقریر ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیکرپنجاب  اسمبلی کو کہا ’’ اسپیکر صاحب! آپ ادھردیکھیں۔ انہیں چھوڑ دیں۔‘‘ 

مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ ادھر دیکھیں، انہوں نے 5 سال یہی کرنا ہے، اپوزیشن والے میرے بھائی اور بہنیں ہیں، اپوزیشن کی بڑی تعداد محب وطن ہیں، 100 دن کی کارکردگی کوایک تقریر میں سمیٹنا مشکل ہے، اس حکومت کو چلانا میرے لیے دہرا چیلنج ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں 5 سال تک ایسے ہی شورمچانا ہے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ انہیں ان کے حال پرچھوڑ دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دہلی :ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرنے کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ گزشتہ چند گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہلی  :ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک

دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دیلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 کے ساتھ کھڑی گاڑیوں کی چھت کو سہارا دینے والے بڑے ستون گرنے سے چھت نیچے گر گئی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل سے تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہیں۔

ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرنے کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ گزشتہ چند گھنٹوں سے جاری موسلا دھار بارش ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعے میں چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آٹھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسافروں کو متبادل پروازوں میں جگہ دیں یا انہیں ریفنڈ کی پیش کش کریں۔

اس حادثے نے ہزاروں افراد کے سفری منصوبوں کو متاثر کیا ہے ، کیونکہ زیادہ تر گھریلو پروازیں ٹرمینل 1 سے اڑان بھرتی ہیں۔

کچھ ایئرلائنز نے ہوائی اڈے کے بقیہ دو ٹرمینلز پر فلائٹ آپریشن منتقل کردیا ہے۔

دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لمیٹڈ کے حکام نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll