Advertisement

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر سے 8 افراد جاں بحق

فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جون 25 2024، 9:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی گھر سے 8 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بڈھ بیر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتا رہا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement