وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رواں سال مون سون میں زائد بارشوں کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر سیکرٹری اریگیشن، چیف میٹرالوجسٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مون سون تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو تمام بیراج لنک کینال، مین کینال، ڈریننگ سسٹم اور بند وغیرہ کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس آمد
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) June 26, 2024
سیکرٹری اریگیشن، چیف میٹرالوجسٹ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی تفصیلی بریفنگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی بھرپور صفائی کا حکم pic.twitter.com/mVYpuNQxXT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر آبادی کے بروقت انخلا کی منصوبہ بندی کی جائے، انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی بروقت نکالا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے، پاکستان میں کیوں پتہ نہیں چلتا، بارشوں کی صورت میں ہر شہر میں پانی کی فوری نکاسی کا اہتمام کیا جائے، جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہو بروقت پیشگی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی بروقت اور مستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے، ہر سیلابی بند سے تجاوزات ہٹائی جائیں، مانیٹرنگ تسلسل سے جاری رہنی چاہیے۔
مریم نواز نے پنجاب بھر میں ڈرین سسٹم کی بھرپور صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام اضلاع سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں عوام کو انخلاء کے پلان سے آگاہ کرنے اور متاثرہ دیہات کے لوگوں کو قیام و طعام کے مقام سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا، انہوں نے ویدر پورٹل، فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن اور فلڈ سمولیشن ماڈل کا مشاہدہ کیا۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیرزادہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 12 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 15 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 12 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 9 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- an hour ago
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 10 hours ago

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- an hour ago

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو مزید طاقت سے جواب دیں گے، وزیر اعظم
- 15 hours ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 16 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 15 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 38 minutes ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 15 hours ago