جی این این سوشل

تجارت

پنجاب فنانس بجٹ 24-25 کثرت رائے سے منظور

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب فنانس بجٹ 24-25 کثرت رائے سے منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پنجاب حکومت کا مالی سال 24-25 کے لیے پیش کیا گیا فنانس بل ایوان میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ 
پنجاب کے وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے صوبائی اسمبلی میں صوبہ پنجاب کا فنانس بل پیش کیا، جس پر بحث و مباحثہ کے بعد بل کی منظوری دے دی گئی۔ 
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا، جس میں 200 یونٹ پر 3000 روپے بل، جبکہ  201 یونٹ پر  8000 سے زائد بل پر تنقید کی گئی۔ 
اسپیکرپنجاب اسمبلی نے بجلی کے بلوں کے معاملے پر اپوزیشن کو اسمبلی میں باقاعدہ قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 
اسپیکرپنجاب اسمبلی  کی جانب سے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔

دنیا

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کل سے آستانہ میں شروع

وہ تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی موجودہ صورتحال اوراسے مزید مستحکم کرنے کے علاوہ موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی  اجلاس کل سے آستانہ میں شروع

 عالمی رہنما آج قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں اکٹھے ہوئے ہیں،  جہاں وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل برائے سربراہان مملکت کے چوبیسویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی موجودہ صورتحال اوراسے مزید مستحکم کرنے کے علاوہ موجودہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔اجلاس کے اختتام پر عالمی رہنما اعلامیہ آستانہ اور دوسری مشترکہ دستاویزات پردستخط کرینگے۔وزیراعظم شہبازشریف سربراہ اجلاس میں اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

وہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا موقف پیش کرینگے اور اس بات پر زوردینگے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ساتھ علاقائی روابط بڑھانے اور تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شریک رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط آسان کردیں

 سعودی عرب نے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں واقع چھ  دفاتر کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کوآسان بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط آسان کردیں

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا میں  آسانیاں پیدا کر دی ہیں، جس سے درخواست دہندگان کو ایک بینک سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے جس میں کم از کم ماہانہ 750 ڈالرجمع ہوں ، یہ  جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ 2023 میں سعودی عرب آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ سعودی عرب 2024 میں 27 لاکھ پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہے ۔

 سعودی عرب نے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں واقع چھ  دفاتر کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کوآسان بنایا ہے ۔ 


واضح رہے کہ  سعودی عرب نے سعودیہ اور فلائناس کے راستے آنے والے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا، جس سے وہ 96 گھنٹے تک ملک کی سیر کر سکتے ہیں۔

گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ بم دھماکے میں ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ بم دھماکے میں ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

باجوڑ : خیبرپختونخوا میں بم دھماکے کے نتیجے میں سابق گورنر شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہید ہدایت اللہ سینیٹر بھی رہ چکے ہیں ، ضلع باجوڑ میں سابق گورنر شوکت اللہ کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔

واقعہ ڈمہ ڈولہ میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں شوکت اللہ کے بھائی ہدایت اللہ ، ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ اور نظر دین آف ناوگئی بھی شہید ہوئے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll