جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

رواں سال جاری مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی کا ٹی  ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا  اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ 
رواں سال جاری مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ رچرڈ کیٹلبرو بطور ٹی وی امپائر  اور احسن رضا فورتھ امپائر کے طور پر موجود ہوں گے۔ 
مینز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال رائفل بطور فورتھ امپائراپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

علاقائی

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

سوات میں تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ  شہید ہوچکے ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 8 ہزار 572  اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 497 اساتذہ اور اسٹاف ممبر بھی شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے ادارے  (UNRWA) کے تحت چلنے والے 65 اسکولوں پر  اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے گئے اور انہیں  تباہ کردیا گیا۔  7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 6 لاکھ سے زائد طالب علم اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ زیادہ تر طالب علم نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔ 

دوسری جانب پیر کے روز اسرائیل کی قید سے واپس آنے والے افراد نے اپنے اوپر ہونے والے ہولناک جسمانی اور ذہنی تشدد کی داستانیں سنائیں۔

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں غزہ کے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ  بھی شامل ہیں جن کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قید کے دوران پوچھ گچھ کے لیے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، شبلی فراز

بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی جس  کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، شبلی فراز

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کنول شوذب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، فارم 47 کی مہربانی سے وہ لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، اس بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی جس  کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے،ہمیں تشویش ہے کیس کو کھینچا جا رہا ہے،پوری دنیا میں تنقید ہورہی ہے کہ یہ کیسے انتخابات ہوئے ہیں، کل یو این رپورٹ میں کہا گیا ہم اسے کیس سٹڈی بنائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت نیچے جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہونا ہے، جب تک عوامی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھیں گے تب تک آئی ایم ایف آپ کے فیصلے کرے گی، آئی ایم ایف کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں، عوامی نمائندے آئیں گے تو عوام کا خیال رکھیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوزب نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے، سب سے بڑی جماعت سے بلا چھینا گیا اور انہیں سیاسی جماعت ماننے سے انکار کیا گیا اور ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں۔پی ٹی آئی کا نام سُنتے ہی الیکشن کمیشن تلملانا شروع کردیتا ہے، آپ آنکھوں پر پٹی نہیں باندھ سکتے، 13 جنوری پر واپس جائیں اور دیکھیں اُس کے بعد الیکشن کمیشن کا کیا رویہ تھا

ان کا کہنا تھا کہ جب اس حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو چاہے اٹارنی جنرل کھڑے ہوں یا الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر کھڑے ہوں جو فرنچ زبان میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرتے ہیں اورعدالت میں ان سے پاکستان کے منتخب ہونے والے نمائندوں تک کا نام نہیں لیا جاتا ہے۔

کنول شوزب نے مزید کہا کہ جب ان سے سوالات ہوتے ہیں کہ کونسے فارمولے کے تحت انہوں نے یہ نشستیں اپنی مرضی سے پارٹی کو نشستیں دیں تو وہ  جواب نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll