Advertisement
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، 583 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 583 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 859 پر پہنچ گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 27th 2024, 11:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی، 583 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے، بینچ مارکی کے ایس ای 100انڈیکس میں 5 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کے ایس ای-100 انڈیکس 583 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 859 پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 335 پوائنٹس یا 0.43 فیصد اضافے کے بعد بڑھ کر 78 ہزار 275 پر پہنچ گیا تھا۔

20 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2094 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 801 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Advertisement