جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی

سپریم کورٹ کے فل کورٹ میں پارٹی بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی  نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی، فل کورٹ میں پارٹی بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے، سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے حوالے سے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیاجبکہ الیکشن کمیشن نے دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستیں تقسیم کر دیں۔ مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیں، مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیر آئینی ہے۔

درخواست کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے سنی اتحاد کونسل فہرست دینے کیلئے تیار ہے جبکہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست دینے کی اجازت نہیں دی گئی،  سنی اتحاد، تحریک انصاف کی سیٹیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنا عوام کی منشا کے خلاف ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ہے، چیئرمین سنی اتحاد نے تحریک انصاف کے نشان پر انتحاب لڑا اور حامد رضا حلقہ 104 سے کامیاب ہوئے، آرٹیکل 51 واضح نہیں کرتا کہ آزادامیدواروں کوایک سے زائد سیٹیں جیتنے والی سیاسی جماعتوں میں ہی ضم ہونا چاہیے۔

پاکستان

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی،یو این انسانی حقوق ورکنگ گروپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی حراست کا فیصلہ من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری انھیں نااہل قرار دینے کے لیے تھی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے گروپ کی یہ رائے سابق وزیر ذلفی بخاری کی لاء فرم کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ میں دائر پٹیشن پر سامنے آئی۔

یواین ورکنگ گروپ نے عمران خان کو دفاع کا حق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش ک اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

ورکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر پاکستانی حکومت کا مؤقف جاننے کی کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی

کراچی میں شدید گرمی انسانی جانیں لینے لگی, ہیٹ سٹروک سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہیٹ سٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوئے،جون میں ہیٹ سٹروک سے 45 ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جون میں ہیٹ سٹروک سے 3338 افراد متاثر ہوئے،یکم جولائی کو 144 افراد کو اسپتال لایا گیا، ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار482 ہو گئی، ہیٹ سٹروک سے سب سے زیادہ عباسی سپتال میں 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

سول ہسپتال میں 18،جناح ہسپتال میں5 قطرہسپتال میں3 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔    

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوات میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل

سوات میں تحصیل مٹہ میں نجی سکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ٹانگار میں نجی سکول کی چھت گری جس کے نتیجے میں 19 بچے زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکول میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکول پہاڑی علاقے میں واقع ہے جس کے کچھ کمروں کی چھت کچی تھی جس میں سے نرسری کے بچوں کے کمرے کی چھت گری، حادثے میں 3 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll