Advertisement
پاکستان

حکومت کا عام انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان

امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے، وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Jun 27th 2024, 1:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت کا عام انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان

وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عام انتخابات سے متعلق امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد ضرر لائیں گے، ہم نے نوٹس لیا ہے اور قرارداد کا مسورہ تیار ہے جو سب سے شیئر کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا ہے، امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے غزہ پر اپنی واضح پوزیشن دی اور اسرائیل کا نام لے کر مذمت کی ہے، کسی دوسرے ملک نے اسرائیل کا نام لے کر اس جرات سے مذمت نہیں کی ہوگی، ہم کشمیر، غزہ اور دیگر ایشوز پر عالمی فورمز پر بھرپور نمائندگی کریں گے، سلامتی کونسل میں بھی کشمیر اور غزہ پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں، پاکستان 182 ووٹ حاصل کرکے سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہوا، ہم نے ماضی میں اپنے تعلقات دوسرے ملکوں سے خود خراب کیے، خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت میں سی پیک پر کام کو روک دیا گیا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک پرکام کو دوبارہ شروع کرایا  جب کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کئی بار کام کرنے کی کوشش کی، اس منصوبے پر امریکی پابندیاں بڑامسئلہ ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان سے 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ 

امریکی قرارداد پر دفتر خارجہ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے تاہم قرارداد کی منظوری کا وقت اور حالات دوطرفہ تعلقات مثبت محرکات سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

  • 10 hours ago
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

  • 4 hours ago
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

  • 6 hours ago
غزہ  کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

  • 8 hours ago
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے

تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے

  • 8 hours ago
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

  • 8 hours ago
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر

جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر

  • 9 hours ago
نائب وزیراعظم کی  مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

  • 6 hours ago
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • 6 hours ago
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

  • 4 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

  • 8 hours ago
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ  کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ  کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

  • 6 hours ago
Advertisement