ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، عمر ایوب


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں سزاؤں کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے اور 7، 7 سال سزا برقرار رکھنے کے عدالتی فیصلے پر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ میں فیصلے کو چیلنج کریں گے، اس کیس میں کوئی پیچیدگی ہے ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی رہائی سے پہلے حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنےکا قانونی حق رکھتے ہیں، یہ ایک میاں، بیوی کے درمیان کا معاملہ ہے، اس معاملے کو سیاست کی نذر کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ کل فارم 47 کے مسٹر شہباز شریف، وہ وزیر اعظم نہیں ہیں، ان کو میں نے کل اسمبلی میں بر ملا کہا کہ جب تک میرے وزیر اعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، بشریٰ بی بی، چوہدری اعجاز، میاں محمود الرشید، حسان نیازی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ سمیت ہمارے تمام اسیر رہنماؤں کی رہائی اور ان پر عائد الزامات ختم کیے جانے تک کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک اب اور تیز ہوگی۔ دوسری جانب کنول شوزب نے عدالتی فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جعلی کیس میں ہمارے رہنما کو اندر کردیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے کہا ہے کہ آج عدالت نے انصاف کا قتل کیا، پاکستان کی 52فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اس عدالت نے خواتین کے بنیادی حقوق کو اچھالاہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بے بنیادکیس پر قید کیا ہوا ہے، رانا ثنااللہ نے کل کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بند رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے،گردے درد کرتے تھے،بانی پی ٹی آئی کو آج 47ڈگری کی گرمی میں قید رکھا ہوا ہے، ہم انصاف والے ہیں،قانون و انصاف کی پابندی کرتے ہیں۔
کنول شوذب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں کا احترام کیا ہے،قانونی چارہ جوئی کی ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس کیس کو اسی آئین کے مطابق حل کرائیں گے، اسمبلی میں اصل نمائندگی پاکستان تحریک انصاف کی بنتی ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

