جی این این سوشل

موسم

کراچی ،تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار

کئی روز سے جاری ہیٹ ویو کے بعد شہر میں کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بارش کی جھڑی لگ گئی جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی ،تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار
کراچی ،تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار

کراچی میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

کئی روز سے جاری ہیٹ ویو کے بعد شہر میں کالی گھٹائیں چھاگئیں اور بارش کی جھڑی لگ گئی جس کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا اور سائٹ ایریا میں تیز ہوا کے جھکڑ چل رہے ہیں جس کے ساتھ رم جھم برس رہی ہے۔

ابرکرم برستے ہی بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان

وزیراعظم کی پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کاعمل فوری شروع کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی پی ڈبلیوڈی کی تحلیل کاعمل فوری شروع کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل اور اسکے متبادل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حوالے سے لائحہ عمل اور اسکے متبادل کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، ریاض حسین پیرزادہ، احسن اقبال، احد خان چیمہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی. اجلاس کو پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل، جاری منصوبوں پر عملدرآمد، پی ڈبلیو ڈی کے متبادل اور تعمیر و مرمت کیلئے نجی شعبے کی کمپنیوں کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں سے مکمل کروایا جائے گا جبکہ پی ڈبلیو ڈی کو کسی قسم کا نیا منصوبہ نہیں دیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ فی الفور پی ڈبلیو دی کی تحلیل کا عمل شروع کیا جائے اور اس عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

وزیرِاعظم کو بریفنگ میں کہا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے انتظام کیلئے ایک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی تشکیل دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثہ جات کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے جاری عمل کی نگرانی میں بذات خود کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا بڑا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ ہوا تو فارن فنڈنگ کیس کو بھی فل کورٹ میں زیر سماعت لانے کی درخواست دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئین سے ماورا کوئی بھی تشریح نظریہ ضرورت کے تابع کہلائے گی،مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دوران سماعت نئی اصطلاحات متعارف ہوئیں، بادی النظر میں ان اصطلاحات کا مقصد پی ٹی آئی کو نظریہ ضرورت سے لچک کا ماحول فراہم کرنا معلوم ہوتا ہے۔ 

بانی رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’’وِل آف دی پیپل ‘‘کی اصطلاح کو میانمار میں فوج نے مارشل لاء کے نفاذ کی بنیاد بنایا،آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ایسی اصطلاحات استعمال کی جا رہی ہیں، آئین و قانون کی تشریح میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا تاثر جوڈیشل مارشل لاء کا ماحول پیدا کرے گا،جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کا نقصان ناقابلِ تلافی ہو گا، جس سے فوجی مارشل لاء کے دروازے کھلیں گے۔ 

فارن فنڈنگ کے 2اگست 2022 کے فیصلے میں یہ ثابت ہو چکا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں یہ بھی ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کو 7 ملین ڈالرز سے زیادہ کی غیر قانونی اورغیر ملکی فنڈنگ ہوئی، پی ٹی آئی قیادت نے فارن فنڈنگ کو نہ صرف چھپانے کی کوشش کی بلکہ بانی پی ٹی آئی جعلسازی کے بھی مرتکب ہوئے،فارن فنڈنگ کیس سے متعلق پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر  قیادت پر جو الزامات ثابت ہوئے وہ انتہائی نوعیت کے ہیں، انڈیا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے شہریوں سے فنڈنگ لینے کے اصل مقاصد اور عزائم جاننا پاکستانی قوم کا حق ہے۔  

انھوں نے مزید کہا کہ اس قدر بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی کو امریکہ، برطانیہ اور انڈین نژاد ڈونرز کا فنڈنگ کرنا بے مقصد نہیں ہو سکتا، کیا یہ فنڈنگ پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے ہوئی؟ پاکستان کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا جائے؟ کیا پی ٹی آئی کو بڑے پیمانے پر فارن فنڈنگ فراہم کرنے کا مقصد ملک کے اداروں کے ساتھ کھلواڑ تو نہیں تھا؟ فارن فنڈنگ کیس میں جو رقوم وصول ہونا اور زیر استعمال آنا ثابت ہوا، اس فنڈنگ کے حقیقی مقاصد اور عزائم کی تحقیق انتہائی ضروری ہے۔  

اکبر ایس کا کہنا ہے  کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے اپنی قیادت کے انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہئے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے، جسٹس بابرستار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری

aسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےبشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کاتحریری حکم  نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نےسابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس کے فیصلے کے حکم نامے میں لکھا کہ قانون کےمطابق شہریوں کی کسی قسم کی سرویلنس غیرقانونی عمل ہے،سسٹم کےذریعے40لاکھ شہریوں کی سرویلنس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرہے،وزیراعظم اورکابینہ اس ماس سرویلنس کےاجتماعی اورانفرادی طورپرذمےدارہیں۔

عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت امیدکرتی ہےوزیراعظم انٹیلیجنس ایجنسیوں سےرپورٹس طلب کرکےمعاملہ کابینہ کےسامنےرکھیں گے،وزیراعظم لا فل مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق 6 ہفتوں میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرانےکے پابند ہوں گے،وزیراعظم بتائیں کہ کیا قانون و آئین کے برخلاف شہریوں کی سرویلنس جاری ہے؟

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم بتائیں کہ لا فل انٹرسیپشن منیجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور ماس سرویلنس کا ذمہ دار کون ہے؟وزیراعظم بتائیں کہ سرویلنس سسٹم کا انچارج کون ہےجو شہریوں کی پرائیویسی کو متاثر کر رہا ہے،تمام ٹیلی کام کمپنیاں لا فل انٹرسیپشن مینیجمنٹ سسٹم سےمتعلق اپنی رپورٹس 5 جولائی تک جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll