جی این این سوشل

پاکستان

تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد فلائیٹ پر 14 مسافر سوار تھے، سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا۔

اس موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزودا نے شرکت کی، ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں موجود تھے۔

علاوہ ازیں فلائیٹ ایس ایم آر 130 باون 52 مسافروں کے ساتھ تقریباً پونے تین بجے آسلام آباد سے دوشنبہ روانہ ہو گئی۔

دنیا

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل

انسداد بدعنوانی کے ادارے نے وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں  کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے ’نزاھہ‘ نے  جون 2024ء میں متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کی چھان بین شروع کی، جس کے نتیجے میں وزارت داخلہ، صحت، تعلیم، مقامی اور دیہی امور اور ہاؤسنگ میں 382 ملزمان سے کرپشن کے الزامات کی تفتیش کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران تفتیش تجارت، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ وزارت ثقافت، زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے بدعنوانی کے متعدد جرائم جیسے رشوت، دفتری طاقت کا غلط استعمال، جعلسازی، اور منی لانڈرنگ میں ملوث 155 سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا۔ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد کچھ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیاگیا ہے۔

’نزاہہ‘ نے وضاحت کی کہ وہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں پر اپنی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ کسی ایسے شخص کی نگرانی اور کنٹرول کیا جا سکے جو عوامی فنڈز کی خلاف ورزی کا مرتکب یا اپنے ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔

ادارہ انسداد بدعنوانی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مالی یا ادارہ جاتی بدعنوانی کی اطلاع ادارے کے ٹول فری نمبر 980 پردی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، شبلی فراز

بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی جس  کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، شبلی فراز

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی

رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کا کنول شوذب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، فارم 47 کی مہربانی سے وہ لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، اس بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی جس  کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے،ہمیں تشویش ہے کیس کو کھینچا جا رہا ہے،پوری دنیا میں تنقید ہورہی ہے کہ یہ کیسے انتخابات ہوئے ہیں، کل یو این رپورٹ میں کہا گیا ہم اسے کیس سٹڈی بنائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت نیچے جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہونا ہے، جب تک عوامی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھیں گے تب تک آئی ایم ایف آپ کے فیصلے کرے گی، آئی ایم ایف کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں، عوامی نمائندے آئیں گے تو عوام کا خیال رکھیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کنول شوزب نے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے، سب سے بڑی جماعت سے بلا چھینا گیا اور انہیں سیاسی جماعت ماننے سے انکار کیا گیا اور ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں۔پی ٹی آئی کا نام سُنتے ہی الیکشن کمیشن تلملانا شروع کردیتا ہے، آپ آنکھوں پر پٹی نہیں باندھ سکتے، 13 جنوری پر واپس جائیں اور دیکھیں اُس کے بعد الیکشن کمیشن کا کیا رویہ تھا

ان کا کہنا تھا کہ جب اس حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو چاہے اٹارنی جنرل کھڑے ہوں یا الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر کھڑے ہوں جو فرنچ زبان میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرتے ہیں اورعدالت میں ان سے پاکستان کے منتخب ہونے والے نمائندوں تک کا نام نہیں لیا جاتا ہے۔

کنول شوزب نے مزید کہا کہ جب ان سے سوالات ہوتے ہیں کہ کونسے فارمولے کے تحت انہوں نے یہ نشستیں اپنی مرضی سے پارٹی کو نشستیں دیں تو وہ  جواب نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے گاؤں میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 60 لاشیں افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔اس بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔“

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll