جی این این سوشل

دنیا

غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں شدید قحط ، اقوام متحدہ

رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال اسرائیل کی جاری جارحیت اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی قافلوں پر پابندی کے باعث پیش آئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں شدید قحط ، اقوام متحدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خوراک و زراعت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے خبر دارکیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے سارے علاقے میں شدید قحط کا خطرہ ہے۔

ایک رپورٹ میں ادارے کے سربراہ میکسیمو ٹیریرو نے بتایا کہ 96 فیصد آبادی کو عدم تحفظ خوراک کا سامنا ہے اور کسی بھی طرح کی خرابی مزید لوگوں کو تباہ کن صورتحال کی طرف لے جاسکتی ہے۔

رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال اسرائیل کی جاری جارحیت اور غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی قافلوں پر پابندی کے باعث پیش آئی ہے۔

دنیا

ایرانی کے صدارتی انتخابات ، کسی امیدوار کو اکثریت نہ حاصل ہو سکی، ووٹنگ دوبارہ ہو گی

صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ 5 جولائی کو ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی کے صدارتی انتخابات ، کسی امیدوار کو اکثریت نہ حاصل ہو سکی، ووٹنگ دوبارہ ہو گی

ایران میں قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کو اکثریت (50 فیصد ووٹ) نا ملنے کے باعث ایران میں 5 جولائی کو دوبارہ صدارتی الیکشن منعقد ہونگے، صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔

ایران کے صدارتی امیدوار مسعود پیزشکیان اور سعید جلیلی کے 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ایران میں اگلے ہفتے رن آف ووٹنگ ہو گی۔

انتخابی ترجمان محسن اسلامی نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24.5 ملین ووٹ ڈالے گئے، پیزشکیان نے 10.4 ملین جبکہ جلیلی کو 9.4 ملین ووٹ ملے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو 3.3 ملین ملے۔ شیعہ عالم مصطفیٰ پور محمدی کے پاس 206,000 ووٹ تھے۔

ایران کے صدارتی الیکشن میں محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر  پر ہیں جبکہ مصطفیٰ پور محمدی محض 2 لاکھ سے کچھ زائد ووٹ حاصل کرسکے۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جب کہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔

ایرانی صدارت کیلئے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ تھا مگر  50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکنے کے  بعد اب ایران میں 5 جولائی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔  

واضح رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے باعث ایران میں قبل از  وقت انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

انسداد پولیو مہم سوموار سے شروع کی جائے گی ، محکمہ صحت

کراچی سمیت سندھ کے سولہ اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد پولیو مہم سوموار سے شروع کی جائے گی ، محکمہ صحت

لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ کے چھ انتہائی حساس اضلاع میں انسدادِ پولیو کی سات روزہ خصوصی مہم پیر سے شروع ہو گی۔مہم کے دوران پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع میں پیر سے شروع ہوگی۔خیبرپختونخوا کے ہنگامی مرکز کے مطابق پولیو مہم صوابی، سوات، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان میں منعقد کی جارہی ہے جبکہ ڈیرہ اسماعیل، پشاور کرم، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع کی منتخب یونین کونسلوں میں جزوی طور پر منعقد کی جارہی ہے۔انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تیرہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔

کراچی سمیت سندھ کے سولہ اضلاع میں سات روزہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم پیر سے شروع ہو گی۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 47 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

بھارت کے خلاف ہینڈرک اور ایڈن مارکم 4،4 رنز بنا کر بالترتیب بمراہ اور ارشدیپ کی گیند کا شکار ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ساؤتھ افریقہ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری

 

بھارتی باؤلرز نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ساؤتھ افریقہ کے بلے بازوں کو قابو کر لیا۔ 12 رنز میں ساؤتھ افریقہ کی دو اہم وکٹیں گر گئیں۔ 
پہلی وکٹ بمراہ نے، جبکہ دوسری وکٹ ارشدیپ نے اپنے نام کی۔ 
تیز گیند باز بمراہ کی گیند سیدھا وکٹوں پر جا لگی، جبکہ ارشدیپ کی گیند سیدھا وکٹ کیپرکے ہاتھوں میں سما گئی۔ 
بھارت کے خلاف ہینڈرک اور ایڈن مارکم 4،4 رنز بنا کر بالترتیب بمراہ اور ارشدیپ کی گیند کا شکار ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll