جی این این سوشل

کھیل

دوسرے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے آج تروبا میں افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی سی سی T-20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ 

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے آج تروبا میں افغانستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

تفریح

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معروف کینڈی کے پیکٹ میں کینڈیز کی کم مقدار پر سوشل میڈیا صارفین کے مضحکہ خیز تبصرے 

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے معروف برینڈ کی پراڈکٹ کے پیکٹ کے اندر کینڈیز کی مقدار کم ہونے پر مضحکہ خیز انداز میں تشویش کا اظہار کیا۔ 
ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ صارف کے حالیہ خریدے گئے ایک پیکٹ میں سے محض دو چلی ملی کی کینڈیز نکلی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مضحکہ خیز کمنٹس کرتے ہوئے اسے ملک بھر میں ٹیکسز کی بھرمار کا شاخسانہ قرار دیا۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ایک چلی میں دو ملی، اور کسی نے اسے کینڈی لینڈ کے مالک اور پاکستان کے معروف بزنس مین مفتاح اسماعیل کی نوکری برخاست ہونے کی وجہ قرار دیا۔ 
پاکستانی کینڈیز کا معروف برینڈ ’’کینڈی لینڈ‘‘ نون لیگی سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملکیت ہے۔ پاکستان میں جاری مہنگائی کی لہر نے جہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، وہاں ملک میں صنعتوں کا بھی زوال عروج پر ہے۔ مگر پاکستانی عوام کا طرہ امتیاز ہے کہ عوام برے حالات میں بھی لطف اندوز ہونے کے طریقے نکال لیتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی میں دلکش تصا ویر وائرل

اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پاکستانی  اداکارہ ماہرہ خان کی اٹلی  میں دلکش تصا ویر وائرل
 
پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کی معروف سیا حتی مقام لاما مونا چائل پر اپنے ٹرپ کے دوران لی گئی تصاویر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ 
اٹلی کے لاما مونا چائل نامی ساحلی مقام پر لی گئی تصاویر میں اداکارہ پر فضا مقام سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ 
شیئر کی گئی تصاویر میں اٹلی کے سیاحتی مقام پر سورج کے ڈھلنے کو فلمایا گیا ہے۔ نیلگوں آسمان پر سورج کی روشنی کے ساتھ بدلتے رنگ ایک دلفریب نظارہ پیش کررہے ہیں۔ اداکارہ نے سیاحتی مقام پر نظر آنے والے قدرت کے نظاروں کو ایک مکمل ناقابل یقین حسن کا نظارہ قرار دیا۔ 
 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

سیاحتی مقام کی تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی تصاویربھی لگائیں۔  سوشل میڈیا صارفین نے جہاں سیاحتی مقام کی لی گئی حسین تصاویر کو سراہا، وہاں ماہرہ خان کے عریاں لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے لباس کو خلاف تہذ یب قرار دیا۔
پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنا میرا سب سے بڑا خواب ہے ، ایلو ن مسک

 

ایلون مسک نے نظام شمسی کے ساتویں سیارے پر خلائی جہاز بھیجنے کو اپنا سب سے بڑا خواب قرار دیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سب سے بڑا خواب یہ ہے کہ وہ یورینس پر اپنا خلائی جہاز بھیجیں۔ 


 ناسا کے مطابق یورینس ہمارے نظام شمسی کا ساتواں سیارہ ہے جو سورج کے گرد اپنے مدار میں گردش کر رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ ایلون مسک اسپیس ایکس نامی اپنی سپیس کمپنی سے مارس پر خلائی جہاز بھیجنے کی تین کوششیں کر چکے ہیں۔ پہلی دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر مارچ 2024 میں ان کا اب تک کا کامیاب تجربہ جاری ہے۔ ایلون مسک کے مطابق ان کا بھیجا گیا سیٹلائٹ نظام شمسی کے ستاروں اور سیاروں سے گزرتے ہوئے اس دہائی کے آخر تک مارس پر پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll