جی این این سوشل

علاقائی

پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، واٹر پمپ اور نارتھ کراچی میں بھی طوفانی بارش ہورہی ہے جب کہ گلستان جوہراورگلشن اقبال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں بارشوں  کا سلسلہ شروع ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : کراچی کےعلاقے سپرہائی وے، گڈاپ، سرجانی، نارتھ کراچی، صدراوراطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، واٹر پمپ اور نارتھ کراچی میں بھی طوفانی بارش ہورہی ہے جب کہ گلستان جوہراورگلشن اقبال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہا کہ کل سےگرمی کی شدت میں کمی آجائےگی، چند علاقوں میں اچھی بارش ہوسکتی ہے،  ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بارش کا سسٹم بنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، بارش، آندھی سے کچھ حد تک درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے، 2 سے 3 دن میں آندھی اوربارش ہوسکتی ہے۔ تھرپارکر،عمرکوٹ میں بارش ہورہی ہے۔

 

دنیا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل قطر میں ہو گا

افغانستان کے بارے میں خصوصی سفیروں کا تیسرا اجلاس کل (اتوار) قطر کے شہردوحہ میں ہوگا۔

اقوام متحدہ کی سیاسی اور قیام امن سے متعلق امور کی انڈرسیکرٹری جنرل روز میری ڈیکارلو سیکرٹری جنرل کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گی۔

اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کے معاملے پر بین الاقوامی سطح پر اہم مربوط اور ڈھانچہ جاتی امور پر بات چیت کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس میں تقریبا تیس ممالک اور عالمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد چھ رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کندھ کوٹ :پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کندھ کوٹ :پولیس موبائل کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

کندھ کوٹ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری۔

حادثے میں گاڑی میں سوار 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوس ناک حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں محمد وسیم، عبدالخالق ودیگر شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوادر : نا معلو م افراد نے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیے گئے ٹرالروں کو آگ لگا دی

تحویل میں لیےگئے ٹرالروں کی نیلامی کی جاتی، نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور فشریز سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوادر  : نا معلو م افراد نے  فشریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیے گئے ٹرالروں کو آگ لگا دی

گوادر : گوادر کے علاقے پسنی حور میں نامعلوم افراد نے فشریز ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں لیے گئے ٹرالروں کو آگ لگا دی۔ 
ذرائع کے مطابق گوادر میں فشریز ڈیپارٹمنٹ نے دو ٹرالروں کو غیر قانونی شکار کرنے کی پاداش میں رنگے ہاتھوں پکڑ کر تحویل میں لیا تھا۔ بعد ازاں عدالتی حکم پر دونوں ٹرالروں کی نیلامی کی جانی تھی۔ 
اس سے پہلے کہ تحویل میں لیےگئے ٹرالروں کی نیلامی کی جاتی، نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور فشریز سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔ 
نامعلوم افراد نے حملے کے دوران تحویل میں لیے گئے دونوں ٹرالروں کو آگ لگا دی۔ 
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ نے ایک ٹرالر کو مکمل، جبکہ دوسرے ٹرالر کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا۔ 
مطلقہ محکمے نے شواہد اکھٹے کر کے نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll