ٹیکنالوجی
یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ، آزمائش شروع
ہائپ (”Hype“) نامی فیچر کے تحت کم سبسکرائبرز رکھنے والے افراد کو زیادہ پیسے ملیں گے
یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا، اس نئے فیچر کی آزمائش بھی شروع کر دی گئی۔
یوٹیوب نے کم سبسکرائبرز رکھنے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔ ہائپ (”Hype“) نامی فیچر کے تحت کم سبسکرائبرز رکھنے والے افراد کو زیادہ پیسے ملیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش برازیل سمیت دیگر چند ممالک میں شروع کردی گئی، دوسرے مرحلے میں اس فیچر کو مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا۔فیچر کے تحت یوٹیوب پارٹنر کانٹینٹ کریئیٹرز کو زیادہ فائدہ ملے گا اور اس فیچر کو وہی مواد بنانے والے استعمال کر سکیں گے جن کے سبسکرائبرز کی تعداد زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ تک ہوگی۔
فیچر کے تحت صارفین اپنی اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں ”Hype“ سیکشن کا استعمال کرسکیں گے، جس کے بعد ان کی ویڈیو یوٹیوب کا الگورتھم ازخود ایک ہفتے تک پھیلائے گا۔فیچر کے تحت ہفتے میں جس بھی صارف کی ویڈیو کو زیادہ ”Hype“ ملیں گے، اسے مختلف کیٹیگریز کے تحت زیادہ پیسے دیے جائیں گے۔
یو ٹیوب کے اس فیچرکا استعمال تمام یوٹیوب چینلز مالکان کے لیے فوری طور پر نہیں ہوگا۔
تجارت
پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، وزیر اعظم
انہوں نے کہاکہ 250 پوائنٹس کی کمی کے بعد پالیسی ریٹ ساڑھے سترہ فیصد سے کم ہو کر پندرہ فیصد ہوگیا ہے جو خوش آئند ہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے پالیسی ریٹ میں 250پوائنٹس کی کمی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 250 پوائنٹس کی کمی کے بعد پالیسی ریٹ ساڑھے سترہ فیصد سے کم ہو کر پندرہ فیصد ہوگیا ہے جو خوش آئند ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی کی شرح بھی 38فیصد سے کم ہو کر 7فیصد پر آگئی ہے جبکہ قومی اور بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کے استحکام کے معترف ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے اور اسے دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے مذموم عزائم ناکام ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دینے والوں کے ناموں کو ملکی تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاک سعودی سرمایہ کاری، اشتراک عمل میں نیا باب رقم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے سرمایہ کاری اقدام کے حوالے سے سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی قیادت نے پاکستان کی معیشت کی ترقی اور استحکام کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم نے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ دورہ قطر کے دوران قطری قیادت نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تین ارب ڈالر کی قطری سرمایہ کاری پر مبنی منصوبوں کو عملی جامع پہنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری میں سہولت دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے ہر شعبے میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کا احترام کریں کیونکہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔
ملاقات کے دوران مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کو قومی اسمبلی میں مجوزہ قانونی سازی کے بل کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا گیا۔
پاکستان
عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا،ہمشیرہ عمران خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا، ہمیں معلوم ہے یہ ہمیں جیل میں ڈال دیں گے، دھمکیاں آتی ہیں، ہم پر 10ایف آئی آرز ہیں، ہم پر 5 تاریخ کی ایف آئی آر ہے لیکن 4تاریخ کو اٹھا لیا گیا تھا۔ گھروں میں گھس کر دس دس سال کے بچوں کو گھسیٹا جارہا ہے، نئے چیف جسٹس سے اپیل ہے ان معاملات کا نوٹس لیں، ملک میں لاقانونیت بند نہ ہوئی تو کہیں لوگ سڑکوں پر قانون ہاتھ میں نہ لے لیں، ہماری نظر میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ڈیل کررہے ہیں نہ ان کے پاس کوئی آیا ہے، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں عمران خان ڈیل کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ روز خوشخبری سنتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد نکل رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے ان کا عمران خان کو جیل سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلوائیں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب ہم واقعی اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں، اگر آج ہم اٹھ کر کھڑے نہ ہوئے تو ایڑیاں رگڑتے مر جائیں گے، چادر،چاردیواری کا کوئی تقدس نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج پوری قوم سے التجا کی ہے۔ "انتظار پنجوتہ پر تشدد کیا گیا ہے، یہ آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ہمارے بچے محفوظ نہیں۔ عمران خان نے کہا اب ہوش کے ناخن لیں اور اس جبر کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9تاریخ کو صوابی میں جلسہ کررہے ہیں، 9تاریخ ایک نئی ابتدا ہوگی، یہ کوئی سیاسی کھیل نہیں،بقا کی بات ہے، ہم سب کو اپنی آزادی کیلئے باہر آنا ہوگا، ہماری یہ تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر اختتام پذیر ہوگی۔
پاکستان
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا
پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان