سپیکر صاحب انہیں چھوڑیں، مجھے دیکھیں ، انہوں نے پانچ سال یہی کرنا ہے ، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسمبلی کی توجہ بار بار اپنی تقریر کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی


سپیکر صاحب! انہیں چھوڑیں، مجھے دیکھیں۔‘‘ مریم نواز کا بھری اسمبلی میں اسپیکر کو مشورہ
لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی تقریر کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی کو ایک مضحکہ خیز تجویز دے ڈالی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسمبلی میں تقریر کے دوران اسپیکر اسمبلی کی توجہ بار بار اپنی تقریر کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی، مگر اسمبلی کے اندر موجود اپوزیشن ارکان کے شور کی بدولت اسمبلی اسپیکر کی توجہ منعکس ہوتی رہی۔
بالآخر دوران تقریر ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیکرپنجاب اسمبلی کو کہا ’’ اسپیکر صاحب! آپ ادھردیکھیں۔ انہیں چھوڑ دیں۔‘‘
مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ ادھر دیکھیں، انہوں نے 5 سال یہی کرنا ہے، اپوزیشن والے میرے بھائی اور بہنیں ہیں، اپوزیشن کی بڑی تعداد محب وطن ہیں، 100 دن کی کارکردگی کوایک تقریر میں سمیٹنا مشکل ہے، اس حکومت کو چلانا میرے لیے دہرا چیلنج ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں 5 سال تک ایسے ہی شورمچانا ہے۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ انہیں ان کے حال پرچھوڑ دیا جائے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 15 گھنٹے قبل







