جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کے ایک اور بڑے پارٹی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے، جنید اکبر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کے ایک اور بڑے پارٹی رہنما نے استعفیٰ دیدیا
تحریک انصاف کے ایک اور بڑے پارٹی رہنما نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور بڑے پارٹی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے نہ میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ ہوں گا، مخصوص لوگ بانی چیئرمین سے ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیتے۔

جنید اکبر نے کہا کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہی ہے سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور ان کے خاندان اور دوست ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں ہے اور نہ بانی چیئرمین تک میری رسائی ہے، اس لیے میں کور کمیٹی سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

جنید اکبر کامزیدکہناتھاکہ بدقسمتی یہی ہے کہ میں کارکنان کی گالیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ ورکرز کے ساتھ مل کر خان صاحب اور صوبے میں جن لوگوں نے ہمارے ورکرز کے ساتھ زیادتی کی ان سے احتساب کیلئے تحریک شروع کرینگے۔

پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل

آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا آج پہلا اجلاس ہوا ہے، جس میں 26 ویں ترمیم کی روشنی میں آئینی بینچوں میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا اور 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں خاتون ممبر روشن خورشید بھی شریک تھے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوئی جبکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کی تشکیل کے لیے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا گیا۔

7 رکنی آئینی بینچ تشکیل کا فیصلہ سات پانچ کے تناسب سے ہوا ہے۔ ‏آئینی بینچ سربراہ جسٹس امین الدین ہوں گے، جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک پنجاب سے آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان کے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی سندھ سے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔ جبکہ جسٹس مسرت ہلالی خبیرپختونخوا بینچ میں شامل ہیں۔

آئینی بینچز کی تشکیل کے بعد آئینی بینچ کا سب سے سینئر جج جوڈیشل کمیشن کا رکن بن جائے گا، اگر آئینی بینچ کا سینئر ترین جج پہلے سے کمیشن کا ممبر ہوا تو اس کے بعد کا سینئر جج رکن بن جائے گا، یوں 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمیشن اجلاس:  جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
آئینی بینچ کیلئےسات ججز کے نام منظورہو ئے ہیں ،ججز میںجسٹس عائشہ ملک ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔    

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچز کیلئے تمام سات پانچ کی اکثریت سے منظور ہوئے, جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا, جوڈیشل میں یہ تجویز بھی آئی کہ تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچز کیلئے نامزد کیا جائے۔

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب  اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگا،آئندہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کیلئے ججز نامزد کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll