جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ :عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے ایس او پیز جاری

انٹیلیجنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروس انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) وزیر اعظم کے ماتحت ہیں، ان کو ذمہ داری لینی ہوگی، جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ :عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے ایس او پیز جاری
لاہور ہائیکورٹ :عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے ایس او پیز جاری

لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں سول و ملٹری ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا کے جج کو آئی ایس آئی کی جانب سے مبینہ ہراساں کرنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عدلیہ میں ایجنسیوں کی مداخلت روکنے کیلئے ایس 5 ایس او پیز جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے انسداد دہشتگردی (اے ٹی سی) کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے میں 4 صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5 نکاتی ایس او پیز جاری کیے ہیں جس کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت تمام سول و ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کرے کہ ایجنسیاں مستقبل میں اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کے کسی جج یا ان کے عملے سے رابطہ نہ کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی ہدایات جاری کریں، اے ٹی سی عدالتوں کی سکیورٹی کیلئے متعلقہ جج سے مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی سی کے ججز اپنے موبائل میں ہر کال ریکارڈ کریں، پنجاب کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں 9 مئی کے کیسز کا ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے حنا حفیظ اللہ کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے اے ٹی سی جج سرگودھا کے معاملے پر عدالتی عملے کو تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ تفتیشی عدالتی عملے سے تفتیش کی ویڈیو ریکارڈ کر کے ہائیکورٹ کو فراہم کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو 8 جولائی تک عمل درآمد رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

جرم

خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردہلاک

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 7، ضلعی لکی مروت میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشتگردہلاک

 خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران کارروائی 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے میں مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں غزہ میں فلسطینیوں پر دو حملے کیے ہیں  جن میں کم ازکم 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے۔

مقامی صحت حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 مہینے میں اسرائیلی جارحیت سے 38 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا کے دفتر کے باہر حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی : راولپنڈی میں نادرا کے دفتر کے باہر سے حساس ادارے کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حساس ادارے کا ملازم سرکاری گاڑی میں فیملی کے ساتھ نادرا کے دفتر آیا تھا۔ گاڑی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں مری روڈ سے چوری کی گئی۔

سرکاری گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔  پولیس مختلف علاقوں میں  ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی بازیابی کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll