جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف عمران خان کا بلاک ہے، بیرسٹر گوہر

ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، صرف عمران خان کا بلاک ہے، بیرسٹر گوہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف عمران خان کا بلاک ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔

ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔فواد چوہدری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔

پاکستان

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ق ) کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ق) نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اےپی سی میں بھرپورشرکت کرے گی، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئےعزم استحکام آپریشن ناگزیرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئےپاکستان اورافغانستان کوروابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما اور صوبائی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ  دہشت گردی عالمی مسئلہ ہےجس سےملکرنمٹنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سےجیتی جاسکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپورحمایت کرتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فیصلہ محفوظ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی مقدمات، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانا شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی میں ہوئی۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ نے میسج کیا کہ بانی پی ٹی آئی ان کی جیل میں ہیں، جس پر جج نے کہا بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ضمانتوں میں حاضری لگائی جائے، میں نے اپنی تسلی کے لیے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھنا ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا اعلیٰ عدالت کا حکم ہے ہونا تو ایسا ہی چاہیے، جس پر فاضل جج کا کہنا تھا جیل سپرینٹنڈنٹ کے میسج کا پرنٹ نکال کر مجھے دیں میں اسے فائل کا حصہ بناؤں گا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرینٹنڈنٹ کے مسیج کا پرنٹ ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا میں نے زندگی میں ایک ملزم پراتنے مقدمات بنتے نہیں دیکھے، جب جرم ہوا ملزم تو حراست میں تھا، کیس کیسے بنائے گئے، جس پر جج نے کہا آپ کا پوائنٹ بڑا زبردست ہے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اس لیے جا رہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 9 جولائی کو سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے 4 قیدی گرفتار

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے  4 قیدی گرفتار

راولا کوٹ : راولاکوٹ میں جیل سے گزشتہ دنوں فرار ہونے والے 18 قیدیوں میں سے مزید ایک کو پکڑ لیا گیا، جس کے بعد دوبارہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والا قیدی مکرم بھی دوبارہ قانون کے شکنجے میں آگیا، ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے چوتھے قیدی کو پکڑا۔ مکرم کو دفعہ 377 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 4 جولائی کو بھی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 3 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان، عثمان اورفیضان شامل ہیں، انھیں جنگل سے گرفتارکیا گیا۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے تیس مئی کو رجسٹرار ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کو خطرناک قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے امکانات کے پیش نظر انتہائی غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے مفرور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll