مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیئے گئے


مالی سال 2024-25 کیلئے فنانس بل 2024 کے تحت نئے ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہو گیا۔
مقامی تیار گاڑیوں پر ٹیکس ریٹ بڑھا دیئے گئے، فکسڈ ٹیکس کی بجائے مالیت کے لحاظ سے ٹیکس عائد، 850 سی سی تک گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 10 ہزار کی بجائے اعشاریہ 5 فیصد عائد ہو گا۔851 سے 1 ہزار سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 20 ہزار روپے کی بجائے 1 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، 1001 سے 1300 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 25 ہزار کی بجائے 1.5 فیصد ٹیکس ہو گا۔
1301 سے 1600 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 50 ہزار کی بجائے 2 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا، 1601 سے 1800 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی بجائے 3 فیصد ٹیکس عائد، 1801 سے 2000 سی سی گاڑی کی قیمت پر فکسڈ ٹیکس 2 لاکھ فکسڈ ٹیکس کی بجائے 5 فیصد ٹیکس عائد، 2001 سے 2500 سی سی گاڑی کی قیمت پر 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 7 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا جبکہ 2501 سے 3000 سی سی گاڑی کی قیمت پر بھی 1 فیصد ٹیکس بڑھا کر 9 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا،3000 سی سی سے بڑِی گاڑی کی قیمت پر مزید 2 فیصد ٹیکس بڑھا کر 12 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس لگے گا، ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر اپریل 2024 میں جاری کیا تھا ،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کی جائے گی۔
فنانس بل 2024 ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، فنانس بل ڈائریکٹوریٹ میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات ہوں گے، فنانس بل 2024 نیوکلئیر میٹریل کی اسمگللڈ اشیاء پکڑے جانے پر متعلقہ افراد کو سزا اور جرمانہ دونوں ہو سکتا ہے۔
فنانس بل اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مقدار سے دس گنا زائد پینلٹی عائد کی جائے گی، سمگلنگ کرنے والوں کو چھ سال تک کی قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے، کسٹمز کیسز، سامان سمگلنگ اور ڈیوٹیز چوری روکنے کیلئے کسٹمز ایپلیٹ ٹریبونلز قائم کیا جائے گا ،پاکستان کسٹمز گریڈ 21 کا افسر یا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کسٹمز ایپلیٹ ٹریبونلز کا ممبر تعینات ہو سکے گا۔

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 12 hours ago

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 12 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- an hour ago

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 2 hours ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 12 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 12 hours ago

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 12 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- an hour ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- an hour ago

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 12 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 2 hours ago