اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے


لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کے 18 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے ایک فوجی کی حالت نازک ہے۔
لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اتوار کو حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں 18 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق لبنان کی سرحد پر جاری جھڑپوں میں اب تک حزب اللہ کے 349 جنگجوؤں سمیت 435 لبنانی مارے گئے ہیں جب کہ جھڑپوں میں 15 اسرائیلی فوجیوں سمیت 25 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے شہریوں پر حملے جاری ہیں اور رات گئے اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,877 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 3 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 3 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 9 گھنٹے قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 3 دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 5 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 9 گھنٹے قبل








