جی این این سوشل

پاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافے کے خلاف  درخواست دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہےدرخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔ 

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافہ نہیں ہوالیکن حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی عدالت عالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قراردے۔

علاقائی

لیہ : دریائے  سندھ کے کٹاؤ میں شدت، سیلاب کے خدشے کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور 

دریائے سندھ کے کناروں پر دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے دریائی حدود کے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کناروں پرشجر کاری کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیہ : دریائے  سندھ کے کٹاؤ میں شدت، سیلاب کے خدشے کے باعث علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور 

لیہ : جنوبی پنجاب کے علاقے لیہ کے نواحی علاقوں میں دریائے  سندھ کا کٹاؤ شدت اختیار کر گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بستی راکھواں کے قریب دریائے سندھ کے بڑھتے کٹاؤ کی بدولت دریا سے ملحقہ اراضی دریا برد ہونے کا خطرہ ہے۔ 
بدقسمتی سے نشیبی بستیوں کے مکینوں کو کوئی حکومتی مدد حاصل نہیں ہے۔ دریائے سندھ کے علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ 
ہر سال جنوبی پنجاب میں مؤثر اقدام نہ ہونے کی بدولت دریائی کٹاؤ اور سیلاب سے قیمتی اراضی دریا برد ہو جاتی ہے، جس سے فصلوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔ 2010 کے خوفناک سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کیا۔ سیلاب کے دوران نہ صرف لوگ بے گھر ہوئے بلکہ قیمتی اراضی پر کھڑی فصلوں اور مویشیوں کے ثمرات سے بھی ہاتھ دھونے پڑے۔ 
دریائے سندھ کے کناروں پر دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے دریائی حدود کے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کناروں پرشجر کاری کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، تا کہ جنوبی پنجاب کے مکینوں کو مون سون کے دوران سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ  میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک  

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے امن وامان کے قیام کے پیش نظر حساس معلومات ملنے پر باجوڑ کے علاقے میں ایک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کیا۔ 
دوران آپریشن، سیکیورٹی فورسز کا سامنا تخریب کاروں سے ہوا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 
ٓئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
باجوڑ میں اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھر پورحمایت کا یقین دلایا۔ 
پاکستانی افواج ملک کے طول و عرض میں امن و امان کے قیام کی خاطر ہر دم کوشاں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ایپ کا اجرا کر دیا

اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں تمام تنظیموں اور افراد کے لئے قومی اور علاقائی زبانوں میں صوتی اور تصویری شکل میں انتباہ جاری کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے ایپ کا اجرا  کر دیا

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے قدرتی آفات کے حوالے سے مؤثر تیاری اور ردعمل کیلئے'' پاک این ڈی ایم ڈیزاسٹر الرٹ'' موبائل ایپ کا اجراکیا ہے۔

ایپ کا مقصد قدرتی آفات کی صورت میں عوام کے ساتھ موثر روابط یقینی بنانا ہے۔

اس ایپ کی نمایاں خصوصیات میں تمام تنظیموں اور افراد کے لئے قومی اور علاقائی زبانوں میں صوتی اور تصویری شکل میں انتباہ جاری کرنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll