جی این این سوشل

دنیا

فرانس انتخابات کے پہلے مرحلے میں تارکین وطن مخالف جماعت سب سے آگے

صدر ایمانویل میکروں کی زیر قیادت اتحاد تیسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرانس  انتخابات کے پہلے مرحلے میں  تارکین وطن مخالف جماعت  سب سے آگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فرانس میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی تارکین وطن مخالف جماعت نے سب سے زیادہ 33 فیصد ووٹ حاصل کر لئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو فرانس کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکاری نتائج کے حوالہ سے بتایا کہ میرین لی پین کی قیادت میں نیشنل ریلی ( آر این ) اور اتحادیوں نے 33 فیصد ووٹ کئے، اس کے بعد بائیں بازو کے نیو پاپولر فرنٹ نے 28 فیصد اور صدر ایمانوئل میکرون کی زیر قیادت اتحاد نے صرف 20 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

فرانس کے موجودہ صدر ایمانویل میکروں کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی (آر این) کے ہاتھوں اپنے امیدواروں کی شکست کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

بائیں بازو کے نیو پاپولر فرنٹ اور میکرون کے سینٹرسٹ الائنس دونوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئندہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نیشنل ریلی کے امیدواروں کے خلاف ایک دوسرے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کر دیں گے ۔

دنیا

ماضی کا گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماضی کا  گینگسٹر کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا

ماضی میں گینگسٹر رہنے والے جنوبی افریقی سیاستدان گائٹن مکینزی کھیلوں اور ثقافت کے وزیر بن گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر  سرل رامافوسا نے حکومتی اتحادی پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو کھیلوں اور ثقافت کا وزیر مقرر کیا ہے۔

وزیر بننے کی اطلاع ملتے ہی گائٹن نے فیس بک پر اپنی لائیو ویڈیو کے دوران کہا کہ جناب صدر آپ کا شکریہ، یہاں بہت سے لوگ ہیں جو مجھے اور میری جماعت کو اتحادی حکومت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

رپورٹس کے مطابق اسپورٹس منسٹر گائٹن مکینزی ماضی میں گینگسٹر رہ چکے ہیں اور ان پر متعدد جرائم میں ملوث رہنے کا الزام ہے۔گائٹن نے 16 سال کی عمر میں بینک لوٹا تھا اور متعدد جرائم کیے جس پر انہیں 7 سال جیل ہوئی، جیل میں رہنے کے بعد جب انہیں رہائی ملی تو  انہوں نے خود کو بدلنے کا عہد کیا اور سیاست میں  قدم رکھا۔ 

گائٹن مکینزی نے 2013 میں اپنی جماعت  پیٹریاٹک الائنس کی بنیاد رکھی اور انہیں تقریباً 10 سال بعد سیاست کے میدان میں کامیابی ملی۔2024 کے جنوبی افریقی انتخابات میں حکمران جماعت اے این سی  اکثریت سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پیٹریاٹک الائنس اور دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر حکومت بنانا پڑی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، رؤف حسن

ریاستی اداروں اور عوام میں خلاء پیدا کیا گیا، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، رؤف حسن

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو جمہوریت ہے اس کو قبول نہیں کرتے، ریاستی اداروں اور عوام میں خلاء پیدا کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی کوئی وضاخت نہیں دے سکتا، تمام مسائل کا حل بانی چیئرمین ہیں جو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہیں۔ آئین میں درخ حقوق عوام کو دیئے جائیں اور عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ کا جو رویہ ہے وہ انتہائی غلط ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ معاملات لٹکتے رہیں، ہیومن رائٹس کی رپورٹ پر ان کو غور کرنے کی ضرورت ہے۔  تحریک انصاف نے ہمیشہ اس طرح کے رپورٹس کا خیر مقدم کیا ہے، ان رپورٹس کا مطلب اندورنی معاملات میں مداخلت نہیں بلکہ سچائی کو سامنے لانا ہے، پاکستان کے عوام آزادی اظہار رائے چاہتی ہیں، پاکستان کے لوگ صاف و شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں۔

رؤف خسن کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو چھپانے کیلئے جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے، یو ایس کانگرس نے کہا پاکستان میں رول آف لا کو یقینی بنایا جائے، ایسا لگتا ہے حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، انسان جھوٹ کو چھپانے کیلئے بھی جھوٹ بولتا ہے۔ حکومت پاکستان کا بیانیہ جھوٹ پر جھوٹ بنا ہوا ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو پچھلے 1 سال سے نہ حق جیل میں رکھا ہوا ہے۔

رؤف حسن نے مزید کہا کہ اس وقت ہم ایک ڈھلان کے اوپر ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم تباہی کے قریب جا رہے ہیں، تمام مشکلات کا حل اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی کرائسز سے نہیں نکال سکتا۔حکومت وقت اپنی ہی ذہنیت میں پھنسی ہوئی ہے، عوام اور ریاستی اداروں میں خلا پیدا ہو رہا ہے جو بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط آسان کردیں

 سعودی عرب نے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں واقع چھ  دفاتر کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کوآسان بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودیہ نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزہ شرائط آسان کردیں

ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی ویزا میں  آسانیاں پیدا کر دی ہیں، جس سے درخواست دہندگان کو ایک بینک سٹیٹمنٹ جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے جس میں کم از کم ماہانہ 750 ڈالرجمع ہوں ، یہ  جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ 2023 میں سعودی عرب آنے والے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


بیان میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ سعودی عرب 2024 میں 27 لاکھ پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتا ہے ۔

 سعودی عرب نے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں واقع چھ  دفاتر کے ذریعے پاکستانی مسافروں کے لیے ویزا درخواست کے عمل کوآسان بنایا ہے ۔ 


واضح رہے کہ  سعودی عرب نے سعودیہ اور فلائناس کے راستے آنے والے مسافروں کے لیے ٹرانزٹ ویزا متعارف کرایا، جس سے وہ 96 گھنٹے تک ملک کی سیر کر سکتے ہیں۔

گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کرایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll