جی این این سوشل

جرم

دکی ، 3 زیر ٹرائل قیدی جیل سے روشندان توڑ کر فرار

جیل وارڈن اور قیدیوں کی نگرانی کے لیے تعینات 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دکی ، 3 زیر ٹرائل قیدی جیل سے روشندان توڑ کر فرار
دکی ، 3 زیر ٹرائل قیدی جیل سے روشندان توڑ کر فرار

بلوچستان کے وسطی قصبے دکی کی سب جیل سے 3 زیر ٹرائل قیدی جیل کا روشندان توڑ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او دکی تھانا جلیل احمد مری کے مطابق پولیس تھانہ دکی میں قائم سب جیل میں قتل اور ڈکیتوں میں ملوث 13 قیدی قید تھے، ان قیدیوں کو صبح واش روم کے جانے کیلئے حوالات سے باہر نکالا گیا تھا۔

اس دوران تین قیدی عصمت اللہ ،کبیر اور صدیق لاک اپ کا روشندان توڑ کرفرار ہوگئے۔فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے، دوقیدیوں کا تعلق پشین جبکہ ایک کا تعلق سنجاوی سے ہے۔

پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی قیدی گرفتار نہیں ہوسکا۔دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تینوں قیدیوں، جیل وارڈن اور قیدیوں کی نگرانی کے لیے تعینات 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

قبل ازیں آزاد کشمیر کے راولاکوٹ کی جیل سے 19 قیدی جن میں سزائے موت کے 6 قیدی بھی شامل تھے جیل سے فرار ہو گئے تھے، ان میں سے ایک قیدی فرار ہوتے وقت زخمی ہونے کے باعث چل بسا تھا۔

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 494 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.57 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 28 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.38 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.18 ارب ڈالر ہوگئے۔


گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 494 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے ، وزیر اعظم

قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او پلس سربراہ اجلاس میں پاکستان نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

جمعرات کی سہ پہر سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہم سب کو پوری غزہ کی پٹی میں آزادانہ امدادی اشیاء کی فراہمی اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایسے موقع پر منعقد ہورہا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے باعث فلسطینیوں کو شدید ترین مصائب کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بچوں سمیت سینتیس ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ تمام دیرینہ مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی قرارادوں پرعملدرآمد یقینی بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہتک عزت قانون 2024 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت،عدالت نے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس امجد رفیق نے سیکرٹری پی ایف یو جے ،ایمنڈا سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی درخواستوں میں قانون کی مختلف شقیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

 دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالتی حکم پر عدالت پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ ابھی ٹریبیونل کی تشکیل کے لیے رولز بن رہے ہیں۔عدالت میں تو کوئی متاثرہ شخص آیا ہی نہیں۔ابھی تک اس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوا،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیےکہ ضروری نہیں ہے کہ کوئی متاثرہ شخص ہی قانون کے خلاف درخواست لے کر آئے، قانون اگر بنیادی حقوق کے خلاف ہے تو وہ چیلنج ہو سکتا ہے، ایسا نہیں لگتا ہے کہ اس سے صوبائی عصبیت کو ہوا ملے گی ؟ اگر حکومت یہ بیان دیتی ہے کہ اس قانون کے تحت کارروائی نہیں ہو گی تو میں حکم امتناع جاری نہیں کرتا۔ آپ قانون کو ایسے نافذ نہ کریں، قانون پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ  درخواستیں صرف اندازوں پر مبنی ہیں عدالت نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب بہت طاقت ور آدمی ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ طاقت ور صرف عدالت ہے، ہم تو صرف عدالت کے آفیسر ہیں، میں تین چار دن سے کیسز سن رہا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ عدالت طاقت ور ہے عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll