جیل وارڈن اور قیدیوں کی نگرانی کے لیے تعینات 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی


بلوچستان کے وسطی قصبے دکی کی سب جیل سے 3 زیر ٹرائل قیدی جیل کا روشندان توڑ کر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او دکی تھانا جلیل احمد مری کے مطابق پولیس تھانہ دکی میں قائم سب جیل میں قتل اور ڈکیتوں میں ملوث 13 قیدی قید تھے، ان قیدیوں کو صبح واش روم کے جانے کیلئے حوالات سے باہر نکالا گیا تھا۔
اس دوران تین قیدی عصمت اللہ ،کبیر اور صدیق لاک اپ کا روشندان توڑ کرفرار ہوگئے۔فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دو مختلف واقعات میں قید تھے، دوقیدیوں کا تعلق پشین جبکہ ایک کا تعلق سنجاوی سے ہے۔
پولیس نے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک کوئی قیدی گرفتار نہیں ہوسکا۔دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان نے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
تینوں قیدیوں، جیل وارڈن اور قیدیوں کی نگرانی کے لیے تعینات 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
قبل ازیں آزاد کشمیر کے راولاکوٹ کی جیل سے 19 قیدی جن میں سزائے موت کے 6 قیدی بھی شامل تھے جیل سے فرار ہو گئے تھے، ان میں سے ایک قیدی فرار ہوتے وقت زخمی ہونے کے باعث چل بسا تھا۔

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

طالبان حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 2 گھنٹے قبل

صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

چیئرمین اوگراکی مدت ملازمت میں توسیع
- 5 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 2 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا نے افغانستان ٹیم کو 107 رنز سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات نہ ماننے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی حقیقت
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال بیس ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج تیار
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 2 گھنٹے قبل