جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 7 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرچکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 7 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 7 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔ 100 انڈیکس 550 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔

آج بدھ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 80 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرچکا ہے۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  80 ہزار 94 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران اب تک 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور انڈیکس 80 ہزار 103 پر جا پہنچا ہے۔یاد رہےکہ نئے مالی سال کے ابتدائی دو روز میں 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھا۔ 

گزشتہ روز بھی کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں 728 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79552 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لاپتہ افراد کے معاملہ، علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ طلبی

 لاپتہ افراد کے معاملہ پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 22 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روز بروز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس اور سی ڈی ٹی بھی لوگوں کو اغوا کر رہی ہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صوابی کے زیر حراست شہری کی رہائی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ میں کہا کہ درخواست گزار کا بھائی ایس ایچ او تھانہ صوابی کی غیر قانونی حراست میں ہے، درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ اس کے بھائی کو بغیر فوجداری مقدے کے حراست میں لیا گیا، 10 جون کو عبدالسعید کو پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ ایس ایچ او 70 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہا ہے، سی ٹی ڈی سمیت پولیس لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کر رہی ہے۔

عدالت نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات میں اضافہ پر وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ بتائیں کہ جبری گمشدگیوں کو روکنے اور کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسعود پزشکیان کی قیادت میں یہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن  کا مطالبہ ہے کہ  فلور ملز پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلور ملز ایسوسی ایشن نے  ملک گیر   احتجاج کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے بدھ سے ملک بھر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ 
چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ پاکستان میں10 جولائی سے گندم کی واشنگ بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 11 جولائی سے ملک بھر میں گندم  کی سپلائی روک دی جائے گی۔ 
فلور ملز ایسوسی ایشن  کا مطالبہ ہے کہ  فلور ملز پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ 
چیئر مین عاصم رضا نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے فلور ملز ایسو سی ایشن کے مطالبات پورے نہ کیے تو پھر مکمل ملک گیر ہڑتال کریں گے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll