بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا نظام آج پاکستان میں انٹری دے گا،نئے نظام کے تحت آج رات سے ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف رواں دواں بارشیں برسانے والا یہ سسٹم اِس وقت بھارت میں بارشوں کا باعث بن رہا ہے، بارشوں کے باعث بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی کیفیت ہے، پاکستان پہنچنے کے بعد بارشیں برسانے والا نظام 7 مئی تک یہیں قیام کرے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
دوسری جانب مون سون بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرے سے آگاہی بارے پمفلٹ ،سٹریمرز اور بینرز لگانے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ولنرایبل اضلاع میں اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے، عوامی سطح تک وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام پہنچائیں، ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کے انتظامات مکمل ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے مراسلے میں ڈی سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو آگاہ کریں کہ حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح خیال رکھے گی، دریاؤں اور ندی نالوں سے ملحقہ دیہات میں آگاہی کےلئے مساجد سے اعلانات کروائے جائیں ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انتظامیہ کوممکنہ سیلاب کے حوالے سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اطلاعات دینے کی ہدایت کر دی ہے، مساجد میں اعلانات سے لوکل سطح تک عوام کو آگاہی ملے گی۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل






