جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر پیوٹن کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبادکبارد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر پیوٹن کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر پیوٹن کی ملاقات

قازقستان کے دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنمائوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبادکبارد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے پیوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،ہمیں مستقبل میں تعلقات کو اور مضبوط کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس تعلقات کسی اور ملک سے تعلق یا جیو پولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں کےلئے قازقستان میں موجود ہیں جہاں وزیراعظم شہباز شریف سے دیگر رہنمائوں کی ملاقات بھی متوقع تھی۔

جرم

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے 4 قیدی گرفتار

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونے والے  4 قیدی گرفتار

راولا کوٹ : راولاکوٹ میں جیل سے گزشتہ دنوں فرار ہونے والے 18 قیدیوں میں سے مزید ایک کو پکڑ لیا گیا، جس کے بعد دوبارہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والا قیدی مکرم بھی دوبارہ قانون کے شکنجے میں آگیا، ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ محمد ریاض مغل کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب ریڈ کرکے چوتھے قیدی کو پکڑا۔ مکرم کو دفعہ 377 میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 18 قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ ایک قیدی گولی لگنے سے ہلاک ھو گیا تھا، جیل سے فرار ہونے والے مزید قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 4 جولائی کو بھی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 3 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان، عثمان اورفیضان شامل ہیں، انھیں جنگل سے گرفتارکیا گیا۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے تیس مئی کو رجسٹرار ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ کو خطرناک قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کے امکانات کے پیش نظر انتہائی غیر محفوظ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے مفرور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کیلئے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم محرم الحرام 8 جولائی کو ہو گی

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،  یکم محرم الحرام 8 جولائی کو  ہو گی

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم محرم الحرام 1446 ہجری 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق یکم محرم الحرام 8 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔  

اس موقع پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ایک کے عقیدت کا احترام کرنا ہے، کوئی مجلس، کوئی جلوس، کوئی محفل کا انعقاد کر کے اپنے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ، حضرت محمد مصطفی ﷺنے فرمایا کہ امام حسن ؓاور امام حسین ؓجنت کے سردار ہیں، ہمیں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن  کا مطالبہ ہے کہ  فلور ملز پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلور ملز ایسوسی ایشن نے  ملک گیر   احتجاج کا اعلان کردیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے بدھ سے ملک بھر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ 
چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ پاکستان میں10 جولائی سے گندم کی واشنگ بند کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 11 جولائی سے ملک بھر میں گندم  کی سپلائی روک دی جائے گی۔ 
فلور ملز ایسوسی ایشن  کا مطالبہ ہے کہ  فلور ملز پر عائد کیے گئے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔ 
چیئر مین عاصم رضا نے تنبیہ کی کہ اگر حکومت نے فلور ملز ایسو سی ایشن کے مطالبات پورے نہ کیے تو پھر مکمل ملک گیر ہڑتال کریں گے، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll