جی این این سوشل

موسم

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں طوفانی بارشوں کا امکان 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں طوفانی بارشوں کا امکان 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں طوفانی بارشوں کا امکان 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان واضح ہے۔ 

پشاور میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم 28  ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا جس کی بدولت ماحول میں حبس کا غلبہ رہا۔ 

حالیہ جاری محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کے سبب صوبہ بھر میں موسم خوش گوار ہو جائے گا۔

خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے طوفانی بارشوں کی بدولت درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ جا ری کر دیا گیا ہے۔  

پاکستان

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔

دورے میں وہ کراچی بندرگاہ کے معمولات کا جائزہ لیں گے اور ان میں بہتری کیلئے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ، ان کی درآمدات اوربرآمدات کے شعبوں سے وابستہ کاروباری افراد کے وفود سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

دورے کے موقع پر وزیراعظم قومی آمدن اور تاجربرادری کیلئے سہولتوں میں اضافے، درآمدی اوربرآمدی شعبے کیلئے اصلاحات پربریفنگ لیں گے۔

اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ، ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں وزیر اعلیٰسندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی تاجر برداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی، 16 شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں قائم اقوام متحدہ کے سکول پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والے فلاحی ادارے کے سکول پر حملہ کیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نصیرات کیمپ میں قائم اسکول پر حملے کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے غزہ سول ایمرجنسی سروس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں حملہ حماس کے جنگجوؤں کی موجوگی کی اطلاع  پر کیا گیا جو اس جگہ کو  اسرائیلی فوجیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور حملوں کے لیے ایک خفیہ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جبکہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے بیان کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

رش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروںمیں ہونے والے ہلکی اور تیز بارش سے موسم قدر خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 22 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتی ہے۔

آج لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہے گی، اور رات کے وقت ہلکی اور تیز بارش کے امکانات بھی ہیں۔ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کل لاہور سے نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll