اسرائیلی بمباری سے لبنانی شہری کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ
حزب اللہ نےدرجنوں راکٹوں سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

.webp&w=3840&q=75)
ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے اسرائیلی بمباری سے ایک شہری کی جنوبی لبنان میں ہلاکت کے بعد ایک بار پھر جوابی کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز درجنوں راکٹوں سے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سلسلے میں حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی طرف سے درجنوں کی تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ ان راکٹوں کا ہدف اسرائیلی فوج کی بیرکس تھیں۔ اور یہ ایک لبنانی شہری کی ہلاکت کے جواب میں فائر کیے گئے ہیں۔
حزب اللہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی اتحادی ہے، سات اکتوبر کے بعد اسے اس نے اسرائیلی فوج کو لبنان کی سرحد پر جھڑپوں میں الجھا رکھا ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سات اکتوبر کے بعد سے یہ جاری جھڑپیں 2006 کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک شدید ترین جنگی مہم ہے۔
دوسری جانب منگل کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کی جانب سے تقریباً 15 راکٹوں کو آتے ہوئے دیکھا ہے۔ تاہم ان میں سے 10 کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی روک لیا گیا۔ ان کو روک لیے جانے سے یہ کوئی نقصان نہیں کر سکے ہیں۔
اس سے قبل منگل ہی کے روز لبنانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے جنوبی لبنان میں 50 سالہ محی الدین نامی ایک شہری ہلاک ہو گیا تھا۔ اس شہری کی ہلاکت کے بارے میں میئر بوستان عدنان احمد نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے اس شہری کا گھر، اور زرعی مشینری بھی تباہ ہو گئی ہے۔ محی الدین ایک مقامی کسان تھا۔
خیال رہے اب تک اسرائیلی بمباری سے لبنان میں 493 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جن میں 96 کی تعداد میں عام لبنانی شہری جبکہ باقی حزب اللہ کے اہلکار ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں اسرائیل کے اب تک 15 فوجی اور 11 شہری حزب اللہ کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے
- 3 دن قبل

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا
- 2 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 20 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 11 گھنٹے قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 17 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی
- ایک دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی
- 2 دن قبل

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے
- 3 دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل







