Advertisement
تجارت

عوام پر مزید بوجھ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 4 2024، 7:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عوام پر مزید بوجھ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ

وفاقی کابینہ نے عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2024 کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

 نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Advertisement