جی این این سوشل

علاقائی

ٹریفک حادثے میں جاں بحق لڑکے کے لواحقین انصاف کے منتظر

رفاقت تنولی کا بیٹے کی کار حادثے میں موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹریفک حادثے میں جاں بحق لڑکے کے لواحقین انصاف کے منتظر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں دو سال قبل کار کی زر میں آ کر جاں بحق ہونے والے لڑکے کے لواحقین نے انصاف کے حصول کےلئے نیشنل پریس کلب کے باہر اتجاجی کیمپ لگا لیا۔

شکیل کے والد رفاقت تنولی نے کارروائی کےلئے درخواست دی لیکن دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گاڑی لاہور ہائی کورٹ کے جج کے زیر استعمال تھی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارروائی میں سستی سے کام لینے پر رفاقت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شکیل تنولی کی کار حادثے میں موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ شکیل تنولی سمیت دو افراد تیز رفتار گاڑی کی زر میں آکر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پاکستان

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، اہلخانہ سراپا احتجاج

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، اہلخانہ سراپا احتجاج

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی جانب سے اہلخانہ کا گزشتہ 15 گھٹنے سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج جاری ہے۔

نیشنل ہائی وے پر احتجاج کے باعث سڑک 16 گھنٹے سے بند ہے، احتجاجی مظاہرین تاحال سڑک پر موجود ہیں، احتجاج اسٹیل ٹاون میں مبینہ مقابلے میں خاتون کے جاں بحق ہونے پر کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہے جسے  متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹھٹہ سے آنے والے ٹریفک کوپورٹ قاسم اور  پھر مہران ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ شہر سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم سے مہران ہائی وے کی جانب موڑا جا رہا ہے، کاٹھور سے آنے والی ٹریفک کو سومار گوٹھ سے میمن گوٹھ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

ادھر پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم مظاہرین پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے لیے بضد ہیں۔

دوسری جانب احتجاج کرنے والے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز دن دو بجے سے سڑک پر موجود ہیں، کئی گھنٹوں سے سڑک بند ہے لیکن کوئی حکومتی نمائندہ ملاقات کرنے نہیں آیا، ایس ایس پی ملیر اور ڈی سی ملیر صبح 5 بجے آئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ملیر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں، جاں بحق خاتو کے بھائی نے مزید کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے میری بہن جاں بحق ہوئی اور ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے، پولیس اسٹریٹ فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں تاجر برادری کیساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں تاجر برادری کیساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورے میں وزیر اعلیٰسندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر اعظم کی تاجر برداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 اپریل کو بھی وزیر اعظم نے کراچی کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قائد کے مزار پر حاضری دی، اور اس وقت وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی حملے جاری، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 2 ارکان جاں بحق

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حملے جاری، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے 2 ارکان جاں بحق

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہ کن جنگ اپنے نویں مہینے میں داخل ہو رہی ہے اور اس کے باوجود دھماکوں اور میزائلوں کی آوازیں کم نہیں ہو رہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری مسلسل جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں کم از کم 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نُصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں تین مقامی صحافیوں سمیت دس افراد شہید ہوگئے۔ حماس کے میڈیا دفتر کے مطابق ایک چوتھا صحافی پٹی کے شمال میں غزہ شہر میں جاں بحق ہوا۔

غزہ کے علاقے شجاعیہ محلے میں ہفتہ کو بھی لڑائی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شجاعیہ میں حماس کے دہشت گرد عناصر کو لڑائی کے دوران ختم کر دیا گیا ہے۔ سرنگوں سمیت ہتھیاروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے دو ملازمین البُریج کیمپ میں مارے گئے ہیں۔ یہ جارحیت اس وقت کی گئی ہے جب حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے نئے خیالات پر اسرائیل کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کردیا گیا۔ زیادہ تر خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll