اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں سعودی عرب غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کی حمایت کرتا ہے، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل


سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فی الحال جنگ بندی کے کوئی اثار دکھائی نہیں دے رہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق انہوں نے میڈریڈ میں ہونے والی خارجہ امور سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں سعودی عرب غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کی حمایت کرتا ہے، اس بین الاقوامی فوج کا مقصد فلسطینی اتھارٹی کی مدد ہو گا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں ہمیں روزانہ ایسے مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں جو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ سپین سمیت دوسرے یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلانات افق میں گم ہوتے ہوئے دو ریاستی حل کے تناظر میں امید کی ایک کرن ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہمیں لبنان میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کا اندیشہ ہے کیونکہ لبنان میں کوئی مستحکم سیاسی منظر نامہ بھی دکھائی نہیں دیتا۔تاہم انہوں نے اپنے خطاب میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ رکنے پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی روکنے میں مدد ملے گی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- an hour ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 5 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 5 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 10 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 4 hours ago





