بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک جھلک دکھا دیں گے، جج خالد ارشد کے ریمارکس


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے کہ جج صاحب، آج میں القادر ٹرسٹ کیس چھوڑ کر دلائل کیلئے پیش ہوا ہوں، بانی پی ٹی آئی کی دوسری عدالت سے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت ہو چکی، دوسری عدالت نے ملزم کے پیش ہوئے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت کے فیصلے کی کاپی پیش کی جائے۔
وکیل سلمان صفدر نے مزید کہا کہ جب آپ کہیں میں ضمانتوں پر دلائل دینے کو تیار ہوں، میں نے بہت کوشش کی کہ ملزم کی اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی ہو سکے مگر پھر میں نے سمجھوتہ کر لیا کہ بغیر ویڈیو لنک کیس سن کر فیصلہ ہو جائے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کی ویڈیو لنک پر ایک جھلک ہی دکھا دی جائے۔
جج خالد ارشد نے ریمارکس دیئے کہ میں نے ویڈیو لنک پر پیشی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک جھلک دکھا دیں گے، وکیل نے کہا کہ اب جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کل بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری کا حکم دے دیا۔

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 14 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 9 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 12 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 9 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل