Advertisement
تفریح

معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر کا شادی فرمامنس کیلئے مکیش امبانی سے ایک کروڑ ڈالر کا مطالبہ

بھارتی بزنس مین کے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں تمام بین الاقوامی موسیقاروں کو دیئے جانے والے معاوضے میں سب سے زیادہ معاوضہ جسٹن بیبر کو دیا گیا ہے، جو لگ بھگ 83 کروڑ انڈین روپے بنتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 5 2024، 10:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر کا شادی فرمامنس کیلئے مکیش امبانی سے ایک کروڑ ڈالر کا مطالبہ

معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر کا بھارت میں پرفارمنس کے لیے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی سے ایک کروڑ ڈالر کا مطالبہ کردیا ۔ 

معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے اپنی پرفارمنس کے معاوضے کی دوڑ میں سب سے مہنگی امریکی گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔  
معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، جہاں انہیں آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔  ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں جاری آننت امبانی اور رادھیکا کی پری ویڈنگ تقریبات میں کئی بین الاقوامی اہمیت کی حامل شخصیات کی آمد متوقع ہے۔ 
ذرائع کے مطابق معروف سنگر جسٹن بیبر لگ بھگ ایک کروڑ ڈالر کے عوض مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کے شادی کی تقریب سنگیت میں 5 جولائی کو پرفارم کریں گے۔ 
بھارتی بزنس مین کے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں تمام بین الاقوامی موسیقاروں کو دیئے جانے والے معاوضے میں سب سے زیادہ معاوضہ جسٹن بیبر کو دیا گیا ہے، جو لگ بھگ 83 کروڑ انڈین روپے بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement