Advertisement
علاقائی

وزیرداخلہ کا اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی ہنگامی امدادی خدمات مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 5 2024، 11:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرداخلہ کا اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی ادارے کے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کو عالمی معیار کا شہر بنانے کیلئے کئی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے تحت وزیر داخلہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ مستقبل میں صرف الیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدی جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے

صرف ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں کو عالمی معیار کی ہنگامی امدادی خدمات مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

Advertisement