جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ترکی کی معاونت سےپنجاب یونیورسٹی میں فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں لیب کا افتتاح 

لیب میں شروع کیے جانے والے نئے شارٹ کورسز کے حوالے سے ڈاکٹر لبنیٰ کا کہنا تھا کہ اس لیب میں فیلڈ کے ماہرین کو طلباء کی تربیت کے لیے مدعو کیا جائے گا تا کہ وہ طلباء کو پیشہ ورانہ تربیت دے سکیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکی کی معاونت سےپنجاب یونیورسٹی  میں  فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں  لیب کا افتتاح 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں جدید آلات سے لیس گرافکس اینڈ اینیمیشن لیب کا افتتاح 

پنجاب یونیورسٹی لاہور کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں ترکی کے تعاون سے جدید آلات سے آراستہ گرافکس اینڈ اینیمیشن لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔ 
فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی کوششوں سے پنجاب یونیورسٹی نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں ترکی کی معاونت سے دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ گرافکس اینڈ اینیمیشن لیب بنا لی گئی۔  چیئر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے طلباء کی تعلیم و تربیت کے لیے بنائی گئی گرافکس اینڈ اینیمیشن لیب کی تیاری میں ترکی کی معاونت کا  شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس لیب کی بدولت طلباء کو وہ فنی تربیت با آسانی دی جا سکتی ہے، جو دور حاضر کی ضرورت ہے۔
چیئر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے دعویٰ کیا کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ لیب طلباء کے لیے ایڈیٹنگ، گرافکس اور اینیمیشن جیسی مہارتیں سیکھنے میں معاون ثابت ہو گی۔ 
نئی لیب کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈیپارٹمنٹ نے دو ہفتے کے سمر کورسز متعارف کرائے ہیں، جو جلد ہی نئی لیب میں شروع کیے جائیں گے۔
لیب میں شروع کیے جانے والے نئے شارٹ کورسز کے حوالے سے ڈاکٹر لبنیٰ کا کہنا تھا کہ اس لیب میں فیلڈ کے ماہرین کو طلباء کی تربیت کے لیے مدعو کیا جائے گا تا کہ وہ طلباء کو پیشہ ورانہ تربیت دے سکیں۔

دنیا

 لبنان : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لبنان  : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

 لبنان پراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ  حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز  اس اسرائیلی حملےکا نشانہ بننے والے مقام  تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانےکی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ دو روز  سے  بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملےکے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا، سرکاری ذرائع

سرکاری ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل دعوی کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایاکہ علی امین گنڈا پورکو ریاست کیخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کیالزامات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور پرسرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔خیال رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll