چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سابق کرکٹرز کی ملاقات، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کی سفارشات پیش


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتر ی کےلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، کرکٹ کا سمرسیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ میں منعقد کرانے کا منصوبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سابق کرکٹرز سے ملاقات ہوئی جس میں سابق کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں اورقومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں۔
ملاقات میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کاانفراسٹرکچر بہتر بنانے اور4 روزہ میچز اور انڈر۔ 19 کے ٹورنامنٹس کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
سابق کرکٹرز نے ونٹر سیزن کے ساتھ سمر سیزن میں بھی کرکٹ ٹورنامنٹس کرانے کی تجویز دی۔ انہوں نے اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی سفارشات پیش کیں،سابق کرکٹرز نےپاکستانی کوچز کے معیار اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین پر تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستانی پچز کے معیار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سابق کرکٹرز نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کام کرکے دکھایا ہے ، امید ہے کہ کرکٹ کو بھی وہ بہتر بنائیں گے۔
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے مشاورتی عمل جاری رہے گا،کرکٹ کی بہتری کیلئے جو کچھ کرسکے کریں گے ،4 روزہ میچوں اور انڈر 19 ٹورنامنٹس پر فوکس کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کوچز کا معیار بڑھانے کی ضرورت ہے،کوچز کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،کرکٹ کا سمر سیزن ایبٹ آباد یا ہنزہ میں منعقد کرانے کا پلان بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل ازم بڑھ گیا ہے اسی لیےڈیپارٹمنٹس کرکٹ پر سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لیتے ،کرکٹ کی بہتری کیلئے گراونڈز پی سی بی خود لے رہا ہے،پچز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے، انشااللہ سب کی مشاورت سے کرکٹ کو نچلی سطح سے بہتر بنائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام قابل عمل تجاویز پر عملدرامد کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کرنے والے کرکٹرز میں انتخاب عالم، سیلم الطاف، سکندر بخت،اقبال قاسم،ہارون رشید، صادق محمد، شفیق پاپا،سلیم یوسف، یاسر حمید،یاسر شاہ،سرفراز احمد،اعجاز احمد،باسط علی،وجاہت اللہ واسطی،عاصم کمال،محمد سمیع،راشد خان،عامر ملک، شفقت رانا، عبدالروف، سلمان بٹ،اظہر خان اور اظہر محمود شامل تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹرز ندیم خان،عثمان واہلہ،عبداللہ خرم نیازی،انالسٹ بلال افضل اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل


