جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب میں میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 

لاہور بورڈ کے سالانہ میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلباء و طالبات پاس ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 
پنجاب میں میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لاہور بورڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 69 فیصد سے زائد رہا۔میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلباء و طالبات پاس ہوئے۔

چیئرمین لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زید بن مقصود نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے۔

میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

دوسری جانب راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024کا اعلان کر دیا۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں میٹرک امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

علاوہ ازیں تعلیمی بورڈ ملتان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق پہلی دو پوزیشنز پر لڑکوں کا قبضہ رہا، انس جاوید نے 1191 نمبرز حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ،1190 نمبرز کے ساتھ محمد فیضان شوکت نے دوسری، 1188 نمبرز کے ساتھ رانیہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاوہ فیصل آبادتعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ،ڈی پی ایس کی طالبہ عروج فاطمہ 1189 نمبر لے فرسٹ رہیں ،1187 نمبر کے ساتھ دو لڑکوں محمد فائق اور علی احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کامیابی کا تناسب 79.75 فیصد رہا ، ایجوکیشن بورڈ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ڈی پی ایس سکول میں تقریب منعقد کی ، تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز دیئے گئے۔

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2024 کے نتائج اور پوزیشنز ہولڈرز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں چیئرمینتعلیمی بورڈ کمشنر گوجرانوالہ نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں والدین اور ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی ،کمشنر گوجرانوالہ نے ٹاپ پوزیشنز ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے ، امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 24 ہزار 536 امیدواروں نے شرکت کی۔

پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

آصف زرداری اور شہباز شریف نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اوردیگر سکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی، حملے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملے مییں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، فرنٹیئرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شبانہ محمود برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبانہ محمود  برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرمنتخب

رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکے طور  پر حلف لےلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔

اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کےلیے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ 

شبانہ محمود نےقانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈی آئی خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد شہید

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ،دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 افراد  شہید

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے دو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فورسز کی موثر کارروائی کے سبب تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے مطابق 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے، شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے 25 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار محمد فاروق شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دوبیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔

اسی طرح ضلع خانیوال سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد جاوید اقبال شہید کی عمر 23سال ہے، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے 3 سال تک پاک فوج میں خدمات سر انجام دیں، سپاہی محمد جاوید اقبال شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناوٴنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll