جی این این سوشل

جرم

ہراسمنٹ کے قانون کا ناجائز استعمال، خواتین کا ٹک شاپ ملازم پر تشدد ، ویڈیو وائرل

سٹور میں کھڑے بزرگ نے لڑکیوں کو ایسا کرنے سے منع کیا تو لڑکیوں نے بزرگ کو بھی گالیاں دیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہراسمنٹ کے قانون کا ناجائز استعمال، خواتین کا ٹک شاپ ملازم  پر تشدد  ، ویڈیو وائرل
ہراسمنٹ کے قانون کا ناجائز استعمال، خواتین کا ٹک شاپ ملازم پر تشدد ، ویڈیو وائرل

لاہور: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں بااثر خواتین نے سٹور کے ایک ملازم لڑکے کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکیاں سٹور میں کچھ خریداری کے لیےداخل ہوئیں اور آپس میں ہنسی مذاق کرنے لگیں۔ لڑکیوں کے بقول کاؤنٹر پر کھڑا لڑکا انہیں دیکھ کر ہنسنے لگ گیا، جسے دیکھ کر لڑکیاں طیش میں آگئیں۔

خواتین نے ملازم لڑکے کو پکڑا اور تھپڑ مارا۔ لڑکے نے بھی اپنا بچاؤ کرتے ہوئے لڑکیوں پر ہاتھ اٹھایا، جس کے بعد تینوں لڑکیوں نے ملازم لڑکے کو پکڑ کر بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 

ذرائع کے مطابق سٹور میں کھڑے بزرگ نے لڑکیوں کو ایسا کرنے سے منع کیا تو لڑکیوں نے بزرگ کو بھی گالیاں دیں۔

اسٹور مالک کے مطابق لڑکیوں نے سٹور سے کافی پی مگر پیسے ادا کیے بغیر چلی گئیں۔ بااثر لڑکیوں نے ہیلپر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے جیل بھی بھجوا دیا، مگر پولیس لڑکے کی طرف سے دائر درخواست پر عمل کرنے سے قاصر نظر آئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان بااثر لڑکیوں کا تعلق ایک نامور وکیل گھرانے سے ہے۔ اسٹور مالک نے حکومت سے درخواست کی کہ ان لڑکیوں کو غریب لڑکے پر بلا وجہ تشدد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔

پاکستان

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

آصف زرداری اور شہباز شریف نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ملک سے دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔صدر مملکت نے شہدا کے بلند درجات اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف پاک فوج اوردیگر سکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں۔

وزیراعظم نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسزکی کارکردگی کی تعریف کی، حملے میں شہید ہونیوالے سکیورٹی فورسز کے بہادر اورجری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے حملے مییں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، فرنٹیئرکانسٹیبلری کے لانس نائیک کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے، وکیل اینٹی کرپشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیشی وزیراعظم کے چپڑاسی مبینہ طور پر کروڑوں کا مالک نکلا

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے سابق چپڑاسی کے اکاؤنٹ سےمبینہ طور پر 400 کروڑ روپے برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس انکشاف کے بعد بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سابق پرسنل اسسٹنٹ جہانگیر عالم، ان کی اہلیہ اور وزیراعظم سے متعلقہ کئی اداروں کے بینک اکاؤنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ میرے گھر میں بطور چپڑاسی کام کرتا تھا اور اب وہ 400 کروڑ روپے کا مالک بن بیٹھا ہے۔

پریس کانفرنس کے بعد بنگلہ دیش بینک کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت جہانگیر عالم اور ان کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب جہانگیرعالم کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وزیر اعظم ان کی طرف اشارہ کر رہی تھیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے کرپشن نہیں کی میرے تو پورے خاندان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہو گا۔ اور میرے پاس جو کچھ ہے میں نے ٹیکس فائل میں اس کا ذکر کیا ہے۔

تاہم اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل خورشید عالم خان کا کہنا ہے کہ ایک چپڑاسی یا پرسنل اسسٹنٹ کے پاس 400 کروڑ روپے نکلنا غیر معمولی ہے لہذا کمیشن اس کی چھان بین کر سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ا لیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری ا لیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا، دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll